رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ایران کے حوزہ علمیہ میں داخلہ کے لئے آج صبح ۹ بجے ایک ہی وقت ملک کے تمام سینٹر پر ۱۹ ھزار سے بھی زیادہ افراد نے حوزہ علمیہ میں داخلہ کے لئے اینٹرنس ٹیسٹ امتحانی مقابلہ میں حصہ لیا ۔
حجت الاسلام علی عباسی حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کے ذمہ دار نے قم یونورسیٹی میں حوزہ علمیہ قم کے ہو رہے انٹرنس ٹیسٹ کے موقع پر رسا نیوز ایجنسی سے گفت و گو میں کہا : آج جمعہ کے دن اس ملک کے تمام نکات میں ۹ بجے صبح ۴۴ امتحانی سنٹر پر حوزہ علمیہ میں دخلہ کا ٹسٹ لیا گیا ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اس سال ۲۲ ھزار افراد نے دخلہ امتحان کے لئے فارم بھرا تھا وضاحت کی : ان میں سے تقریبا تین ھزار یونورسیٹی کے طالب علم ہیں جن کا کتبی امتحان معاف ہے ان کو صرف شفاھی اور انٹر ویو میں شرکت کرنا ھوگا ۔
حجتالاسلام عباسی نے بیان کیا : ان میں سے تقریبا ۱۹ ھزار ھائی اسکول اور ان سے نیچے سطح کے ہیں جن کا دو سطح میں انٹرنس ٹیسٹ ہوا ۔
انہوں نے اپنی تقریر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : کتبی انٹرنس ٹیسٹ کے تمام ہونے کے بعد انٹر ویو ہوگا اس کے بعد ان تمام شرکت کنندگان میں سے ۱۰ ھزار کو حوزہ علمیہ میں قبول کیا جائیگا ۔