23 May 2010 - 12:23
News ID: 1356
فونت
رسا نیوز ایجنسی ۔ مولانا سید محمد جابر جوراسی کی ادارت میں نکلنے والا ہندوستان کا قدیم مذہبی رسالہ ماہنامہ اصلاح، لکھنؤ کا جمادی الآخر منظر عام پر آ گیا ۔
ماہنامہ اصلاح کا جمادی الآخر کا شمارہ منظر عام پر
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ماہنامہ اصلاح، لکھنؤ کا جمادی الآخر کے شمارے میں ٹائیٹل صفحہ پر جنت البقیع کی تصویر اور شہزادیٔ کونین کے غم میں گریہ کنا مراجع کرام کی تصاویر ہیں۔ جس کو دیکھ کرغم طاری ہوتا ہے ۔

مولانا سید محمد جابر جوراسی کی ادارت میں نکلنے والا ہندوستان کا قدیم مذہبی رسالہ ہے۔ اس شمارے میں شہزادیٔ کونین حضرت فاطمہ زہرا (ص) کی شہادت کی مناسبت سے اس شمارے میں مضامین ہیں۔ 64 صفحات پر مشتمل اس شمارے میں مسلسل کالم ضیا ء القرآن، انوار الحدیث اور مسٔلے شریعت کے موجود ہیں ۔

اداریہ کا عنوان ''بنت حوا کا وقار'' ہےجس میں عورتوں کو جناب فاطمہ زہرا (ص) کی زندگی سے درس کی ترغیب دی گٔی ہے۔ اور اداریہ کے دوسرے حصہ میں ایران میں منعقد ترک اصلحہ کانفرنس کی کامیابی اور عرب ممالک کی بے حسی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔

مخصوص مضامین میں آیة اللہ شیخ وحید خراسانی دام ظلہ کا مظمون ''ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (ص) '' جس میں ایام فاطمیہ کی اہمیت بیان کی گٔی ہے۔ آیة اللہ فاضل لنکرانی طاب ثراہ کا مظمون ''شہادت حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام '' ہے ۔

مولانا حسن عباس فطرت صاحب کا مظمون "سردار انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی" مولانا حیدر عباس نقوی کو مظمون "سیرت زہرا (ص) اوردختران عالم" ، موجودہ دور میں خواتین کی عزت و ناموس کے حوالہ سے مولانا ابن حسن صاحب املوی کا تفصیلی مضمون " آگے آگے دیکھٔے ہوتا ہے کیا؟" خواتین ہی کے حوالہ سے مولانا نجیب الحسن زیدی کا مضمون "تعلیم نسواں،ضرورت اور رکاوٹیں ایک جا یزہ" اور نور اسلامک مشن کی پیشکش "ایک نسل کشی یہ بھی"ہے، جناب علمدار حسین جعفری کا مظمون" ماں کے ساتھ حسن سلوک" پردہ پر جناب مختار معصوم کا سبق آموز مراقبہ ہے، حصہ نظم میں علامہ لطیف زنگی پوری طاب ثراہ، مولانا فارقلیطاعلی حسینی، جناب ریاض ہاشم نوگانوی، جناب فرحت خوشدل، جناب کیفی سنبھلی، ڈاکٹر رضا آبرو کا کلام ہے، کچھ دیگر مظامین اور منقبت بھی ہیں ۔

آخر میںہمارے علماء ، خطوط آپکے،آسان علاج کتابیات مختصر اخبار قومی اور کوہر قرآن مسلسل کتاب کے 8 صفحات شامل ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬