25 May 2010 - 18:44
News ID: 1370
فونت
فادر تھامس گلفام پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - فادر تھامس گلفام پاکستان نے مرسل اعظم (ص) کی ذات مبارک کو دیگر انبیائے کرام کی طرح قابل احترام بتایا۔
مرسل اعظم (ص)

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پریس کانفرنس میں فادر تھامس گلفام ‘پادری اخترگل ‘اورعیسائی مذھب کے دیگر رہنما اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، اقلیتی ونگ کے نگراں مسلم پرویز نے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : دیگر انبیائے کرام کی طرح مرسل اعظم (ص) کی ذات مبارک بھی ہمارے لئے قابل احترام ہے۔

انہوں نے تاکید کی : اپ کے حوالے سے توہین آمیز خاکے بنانے والے حضرت عیسی (ع) کے پیروکار نہیں ہو سکتے بلکہ ابلیس کے پیروکار ہیں۔ ایسے لوگ مسیحیت کے بھی دشمن ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا : توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کی دل آزاری اورثقافتی اورمذہبی اختلافات کو ہوا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا: تمام ادیان ومذاہب باہمی رواداری ، امن و محبت کا درس دیتے ہیں لیکن کچھ فتنہ پرورعناصر جان بوجھ کراختلاف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فادر تھامس گلفام نے مزید کہا: ہم توہین آمیز خاکوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ مسیحیت امن و آشتی ، باہمی رواداری اور محبت کا مذہب ہے اس طرح کےاقدام کرنے والوں کا مسیحیت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ لوگ خود مسیحیت کے بھی دشمن ہیں ۔



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬