06 June 2010 - 17:12
News ID: 1417
فونت
علامہ شیخ عفیف نابلسی :
رسا نیوزایجنسی - علامہ عفیف نابلسی نے اسرائیل کوبھیڑیا صفت اور وحشی بیان کرتے ہوئے اس غاصب کی خشونت ، خون ریزی ، بے گناھوں کے قتل عام سے بھری تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ازادی کاروان پرحالیہ حملے کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو اس غاصب پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ۔
علامہ شيخ عفيف نابلسي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شهر صیدا جنوب بیروت کےامام جمعہ ، علامه شیخ عفیف نابلسی نے گذشتہ روز وفاق ملی لبنان پارٹی کے سربراہ، بلال تقی الدین اور مرکز «بیروت الوطن» کے سربراہ ڈاکٹر زهیر خطیب سے ملاقات میں اسرائیل کو بھیڑیا صفت اور وحشی بیان کرتے ہوئے کہا : اس غاصب کے حق میں سازش کرنے کے لائق نہی خشونت ، خون ریزی ، بے گناھوں کے قتل عام سے اس غاصب کی تاریخ بھری پڑی ہے ۔

شیخ عفیف نابلسی نے انسانیت کے خلاف اسرائیل جناتوں کو پوری دنیا کے لئے خطرہ بیان کرتے ہوئے کہا : بین الاقوامی معاشرے اس غاصب کو روکنے کے لئے جو بین الاقوامی معاھدوں کا پابند نہی ہے مستحکم اور قوی فیصلہ کریں ۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صھیونیت نے جون سن 2007 سے غزہ پٹی کا محاصرہ کررکھا ہے اورھر طرح کے کھانے پینے کے سامان کو جانے سے روک لگارکھی ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬