08 June 2010 - 13:34
News ID: 1423
فونت
ڈا کٹر عباس شاملی :
رسا نیوزایجنسی - ڈا کٹر عباس شاملی نے ایرانی کلچر ھاوس پاکستان میں صحافیوں سے گفتگو میں امام خمینی (رہ) کو مسلمانوں کو اتحاد پیغام دینے والا اور کمزور طبقات کو سامراج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ عطا کیا ۔
پاکستان


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، علامہ طباطبائی یونیورسٹی تہران اور جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قم سے آئے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عباس علی شاملی اور ڈاکٹر زینب کربلائی نے ایرانی کلچر ھاوس پاکستان میں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات میں کہا : امام خمینی (رہ) نے مسلمانوں کو اتحاد کا پیغام دیا اورکمزور طبقات کو سامراج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ عطا کیا ۔

انہوں نے امام خمینی(رہ) کے اوصاف کا تذکرکرتے ہوئے کہا : امام خمینی نے مسلمانوں کو طاغوتی سازشوں سے آگاہ کیا لیکن مسلم حکمرانوں نے ان کی باتوں پرتو جہ نہ کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہماری قسمتوں کے فیصلے کوئی اور کرتا ہے۔

انہوں نے مسلمانوں سے اتحاد کی درخواست کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں کو چاہئے فروعی اختلافات میں الجھنے کی بجائے متحد ہوکراپنے دشمن کے گرد گھیرا تنگ کریں کیونکہ اس وقت ہما را دشمن اپنے سارے اختلافات کے باوجود ہمارے مقابلے میں متحد ہے ۔

انہوں نے بروقت متحد نہ ہونے کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر ہم ا ب بھی متحد نہ ہوئے تو مزید مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا : آج پوری دنیا میں امام خمینی (رہ) کے پیغامات کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا اس سے فیض یاب ہو اور باطل نظام پر کاری ضرب لگائی جاسکے اس دور میں امام خمینی (رہ) کی فکر کو فروغ دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کی : دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہر کرتے ہوئے پرچم اسلام کے تلے متحد ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہماری تمام تر ہمدردیاں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کےساتھ ہیں اور ہم پوری دنیا میں بسنے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ نہتے اورمظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬