12 June 2010 - 17:08
News ID: 1437
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اھل کار سے ملاقات میں امام خمینی (رہ) کی بی بدیل نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) اپنے بیان اور مدبرانہ و حکیمانہ تقریر سے عوام کو بیدار کیا اور اسلام ناب کو زندگی و حکومت کے ادارہ کرنے کے لئے عوام کی خدمت میں پیش کیا ۔
آيت الله نوري همداني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فرمان دار سے ملاقات میں امام خمینی (رہ) کی بی بدیل نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) اپنے بیان اور مدبرانہ و حکیمانہ تقریر سے عوام کو بیدار کیا اور منحوس پھلوی حکومت کی حقیقت کو عوام کے لئے فاش کیا اور اسلام ناب کو زندگی و حکومت کے ادارہ کرنے کے لئے عوام کی خدمت میں پیش کیا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی (رہ) نے ھم لوگوں کو راستہ دکھا دیا ہے، کہا : ایران کی عوام اکثر اچھی اور با فہم ہیں اور وہ اپنے تمام وجود کے ساتھ امام خمینی (رہ) اور اسلامی انقلاب اور اس اعلی اقتدار کے راستہ کو جاری رکھا ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابیوں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مختلف دور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : بحمد الله آج کل اسلامی ایران قدرت مند اور مسلح فوج جیسی قوی بازو والا ہے ۔

مرجع تقلید نے علم ، سائنس ، ایمان ، تقوی اور تحقیق کے اھم مورچہ کو تمام مسلح فوج کے اھل کار کے لئے ضروری جانا ہے اور تقوی اور ایمان کی تاثیر انتظامی و نظامی فوج کے جذبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حزب اللہ اور غزہ مقاوم فوج نے بھی اسی طرح کے جذبوں کے تحت اسرائیل غاصب کی شکست ناپذیری افسانہ کو توڑنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

مرجع تقلید نے اپنی تقریر میں ایران اسلامی کے جوانوں اور مختلف گروہ کو رضاکارانہ غزہ کے لوگوں کی مدد کے لئے بھیجنے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : میں بھی آمادہ ہوں غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے اس علاقہ میں جاؤں اور اس راہ میں شہادت ایک عظیم افتخار ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اسلام میں قیام حکومت کے طریقہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ھر طرح کی غیر ولائی حکومت کو غیر مشروع اور طاغوتی بتایا اور وضاحت کی : جو بھی ولایت کے مورچہ میں اس کے ساتھ ہے اور اس کی راہ میں کوشش اور جد و جہد کرتا ہے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬