15 June 2010 - 16:52
News ID: 1453
فونت
علامہ شاہ تراب الحق پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - جماعت اہلسنت کراچی کےسربراہ علامہ شاہ تراب الحق نے ایران پر سلامتی کونسل کی مزید اقتصادی پابندی کو بےانصافی بتایا ۔
جماعت اہلسنت کراچي
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جماعت اہلسنت کراچی کے سربراہ سید شاہ تراب الحق قادری نے ایچ ایم گراؤنڈ سیکٹر y کورنگی نمبر 2 میں”تحفظ ناموس رسالت کانفرنس“ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران پر سلامتی کونسل کی جانب سے مزید اقتصادی پابندی عائد کرنا غیر منصفانہ عمل ہے۔

انہوں نے اس پابندی کو اسرائیل پہ لگائے جانے کا مطالبہ کرے ہوئے کہا : ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اقتصادی و تجارتی پابندی لگائی جاتی، مغرب کا مسلمانوں کے خلاف متحد ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا : اسرائیل کی جنگی جارحیت، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مساجد کے میناروں پر پابندی، اسکارف و برقع پر پابندی جیسے عمل مغربی اور صہیونی سازش کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا : ان تمام حقیقتوں کے باوجود مسلم ممالک کے ارباب اقتدار کا غفلت میں رہنا تاریخ کا بدترین المیہ ہے۔ اور اس وقت ضرورت بات کی ہے کہ مسلمان اپنے حقوق کے حصول کیلئے خود اٹھ کھڑے ہوں۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں علماء و مشائخ سیاسی عھدیداران اورعوام نے شرکت کی۔

اوراس سے متعلق ایک دوسری ”حرمت رسول کانفرنس“ میں علماء نے کہا : گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے امریکا گستاخی کے مرتکب افراد سے لاتعلقی کا اعلان کرے اورمغربی قوتیں دعوت حق سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬