21 June 2010 - 17:46
News ID: 1479
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ بولیوی کے جوانوں نے اس ملک کے دارالحکومت کے ایک بڑے کلیسا کے سامنے غاصب قدس صھیونی حکومت کے جھنڈے کو نذر آتش کیا ۔
بولیوی  کے جوانوں نے بھی غاصب قدس صھیونی حکومت کے جھنڈے کو نذر آتش کیا

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز عصر کے وقت قدس کے غاصب صھیونی حکومت کے ظلم کے خلاف بولیوی کے جوانوں نے ظالم اسرائیل صھیونی حکومت کی مذمت کی اور سنفرانسیسکو کے ایک کلیسا کے سامنے اجتماع کا انعقاد کیا اور بولیوی کے پائیتخت لاپاش شہر کے ایک قدیمی ترین بڑے کلیسا کے سامنے اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے قدس کے غاصب صھیونی حکومت کے جھنڈے کو نذر آتش کیا ۔

اس اجتماعات کے پروگراموں میں روایتی موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا تھا اور بولیوی کے جوانوں نے اپنی تقریر میں غاصب قدس صھیونی حکومت کے کارنامہ پر شدت سے مذمت کی اور امریکا کی طرف سے قدس کے غاصب صھیونی حکومت کی کارکردگی کی حمایت کو بھی ایک قبیح فعل جانا ہے ۔

انہوں نے قدس کے غاصب صھیونی حکومت کی مذمت کے ساتھ غزہ کے لوگوں کے لئے انسانی مدد کی ممنوعیت کو حقوق بشر کے کاملا خلاف عمل بتایا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ روز پہلے بولیوی حکومت نے اسرائیلی صھیونی سفیر کو اس ملک سے باھر کر دیا تھا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬