21 June 2010 - 18:47
News ID: 1480
فونت
آیتالله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اعتکاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا : اعتکاف کی حقیقت اصل میں نفس کی قید و بند ہے ۔
آيت الله وحيد خراساني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی نے اعتکاف کے ثقافتی اور خدماتی اھل کار کے ذمہ دار سے ملاقات میں اظہار کیا : جو شخص بھی جس کام میں مشغول ہیں وہ شخص اس کام کو اچھی طرح سمجھ لے اور اس میدان میں معرفت اور درایت بہت ہی اھم ہے ۔

مرجع تقلید نے سوره بقره کی آیت، خاص کر مقام حضرت ابراهیم (ع) اور اعتکاف کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : مقام اعتکاف یہ ہے کہ حضرت ابراهیم (ع) خلیل اللہ کے بلند مقام پر فائز ہونے کے بعد خدا کے گھر کو صاف اور آمادہ کریں معتکفین کے لئے تا کہ معتکفین خدا کے گھر میں قیام کریں اور اپنے نفس کو قید کریں ۔

حضرت آیتالله وحید خراسانی نے وضاحت کی : اعتکاف اس وقت اعتکاف ہے کہ معتکفین مسجد میں داخل ہوں اور اپنے رابطہ کو صرف دو نقطہ پر تمام کریں، ان دونوں میں سے ایک ہے ذات قدوس حق تعالی اور دوسری ولی عصر امام زمان (عج) ہیں ۔

انہوں نے اس شارہ کے ساتھ کہ معتکف اعتکاف کے درمیان مسجد سے باہر نہ جائیں سوائے خاص مواقع پر کی وضاحت کی : فقہ میں بیان کیا گیا ہے کہ اعتکاف کے اس تین روز میں روح حاصل کر لے کہ جو بھی ہے صرف اس کی طرف سے ہے، لیکن جو اس معنوی تقریب کے لئے مسجد میں حاضر ہوتے ہیں پہلے فکر کریں کہ کیا تھے، کیا ہو گئے، کہاں جا رہے ہیں اور کس لئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا : جتنا جلد ہو سکے غفلت کی نیند سے بیدار ہوجانا چاہیئے اور جس چیز کو بھول گئے ہیں اس کو حاصل کرلیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬