21 June 2010 - 19:59
News ID: 1481
فونت
سعودی عرب قطیف کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب قطیف کے خطیب جمعہ نے معاشرے میں ظلم و فساد کے پھیلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ معاشرے کے تمام لوگوں پر رواج ظلم و فساد کا مقابلہ کرنے کی ذمہ داری ہے ۔
حجت الاسلام شيخ حسن صفار

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام شیخ حسن صفار سعودی عرب قطیف کے خطیب جمعہ نے شھر ایراد میں شیعوں کی کثیر تعداد کے شرکت کے درمیان اپنی تقریر میں معاشرے کے افراد کو ظلم کے سامنے اس کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی اور کہا : معاشرے کے تمام لوگوں کو چاہیئے کہ جو ان کے خلاف ظلم و فساد پھیل رہی ہے اس کا مقابلہ کریں اور ظلم و فساد ختم کرنے کے لئے اپنی تمام طاقت و کوشش لگا دیں ۔

انہوں نے ظلم کے سامنے خاموشی کو ایک بڑے ظلم سے تعبیر کرتے ہوئے اظہار کیا : عوام ظلم کے سامنے خاموش نہی رہ سکتی اور اس سے مقابلہ کے لئے تمام ضروری وسائل کا استعمال کیا جائے ۔

شیخ حسن صفار نے معاشرے کے ھر شخص کو ظلم کے سامنے ذمہ دار جانا ہے اور وضاحت کی : معاشرے کو ھمیشہ ایک اھم مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ظلم سے مقابلہ نہ کرنا اور جب کوئی ظلم کو اپنے سے دور نہی کر سکتا تو قدرتی طور سے وہ دوسرے پر ہو رہے ظلم کا مقابلہ نہی کریگا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬