22 June 2010 - 16:16
News ID: 1486
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے حضرت امام زمانہ (ع) کے سلسلے میں غلواور بعضی ضعیف اخبار پر تنقید کرتے ہوئے کہا : کچھ لوگ علمی باتوں سے واقف نہ ہونے کی بنیاد پر حضرت امام زمانہ (ع) کے سلسلے میں غیر محکم دلیل پہ تکیہ کرتےہیں کہ اس طرح کی باتیں سیرت اهل بیت(ع) کے شایان شان نہی ہیں۔
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے مرکز تخصصی مهدویت حوزه علمیه قم کے اراکین سے ملاقات میں اس مرکز کی اھمیت اور منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : گزشتہ زمانے میں مھدویت کے حوالے سے اساسی کام نہی کیا گیا ہے مگر اس مرکز کی کوشش کی بنیاد پر الحمد للہ اب قابل توجہ فعالیتیں انجام پائی ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا :  مهدویت کے حوالے سے مطالب بہت موجود ہیں اور چونکہ یہ ایک سیاسی اور مذھبی مسئلہ ہوگیا ہے لھذا اسے خاص اھمیت حاصل ہے ۔

انہوں نے کہا : مهدویت کی خاص اھمیت ہے اسی بنیاد پر وھابیت اور منحرف فرقے اس کے حقیقی دشمن ہیں اور اس کی مخالفت کرتے ہیں اور شیعہ کے یہاں اس کے حقیقی اثرات سے وحشت زدہ ہیں۔
 
انہوں نے حضرت امام زمانہ (ع) کے سلسلے میں غلواور بعضی ضعیف اخبار پر تنقید کرتے ہوئے کہا : کچھ لوگ علمی باتوں سے واقف نہ ہونے کی بنیاد پر حضرت امام زمانہ (ع) کے سلسلے میں غیر محکم دلیل پہ تکیہ کرتےہیں کہ اس طرح کی باتیں سیرت اهل بیت(ع) کے شایان شان نہی ہیں ۔
  
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا : حضرت کے زمانہ ظھور تک دنیا مکمل طور امادہ ہوچکی ہوگی اور یہ امادگی ممکن ہے دنیاکے ظلم وجور اور فکری بالندگی کی بنیاد پر ہو۔

انہوں نے یاد دہانی کی : کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ جب حضرت ولی عصر(عج) کا ظھورہوگا تو اپ سب کی گردنیں کاٹ دیں گے اور ھم اسی لئے اپ کے ظھور کی دعا نہی کرتے جبکہ یہ ایک غلط پروپگنڈہ ہے
انہوں نے کہا : اپ مرسل اعظم کے بیٹے اور انہیں کی طرح رحمت للعالمین ہیں ان کے یہاں جزبہ ترحم زیادہ موجود ہے ۔
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬