27 June 2010 - 15:40
News ID: 1498
فونت
آیت‌الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اسلامی حکومت کی حفاظت کو واجبات میں سے اوجب جانا ہے اور انقلاب و اسلام کے دشمنوں کی سازش کو بصیرت اور حکمت کے ذریعہ ناکام کرنے کی تاکید کی ہے ۔
آيت‌الله نوري همداني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے کچہ فرماندهان سپاه اور بعض بین الاقوامی امام خمینی (ره) یونورسیٹی کے طالب علموں کی ملاقات میں حضرت امام علی (ع) کے یوم پیدائش کی مناسبت پر مبارک باد پیش کی اور وضاحت کی : یہ روز با فضیلت اور مبارک روز ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ زبان اور گفتار حضرت علی (ع) کی شخصیت بیان کرنے پر عاجز ہے ایک روایت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے امام علی علیہ السلام کی فضیلت میں بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : اگر تمام جنگل اور درخت قلم اور تمام دریا روشنائی اور تمام جن و انس امام علی کے فضائل و کمال کو لکھنا چاہیں تو وہ اس پر قادر نہی ہیں کہ فضائل علی لکھ سکیں ۔

مرجع تقلید نے اس اشارہ کے ساتھ کہ حضرت علی (ع) کے تمام افعال و رفتار زمانہ کے مطابق تھے وضاحت کی : ھم لوگوں کو چاہیئے امام علیہ السلام کی سیرت کو نمونہ عمل کے طور پر اختیار کریں اور حالات زمان و مکان کو اچھی طرح پہچانیں اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں ۔

انہوں نے حالات کے خلاف عمل کے انجام دینے کو ھلاکت کا سبب جانا ہے اور تاکید کی : وظیفہ و ذمہ داری کی تشخیص اور صحیح راستہ پر قدم بڑھانا مسلمانوں کی ذمہ داریوں میں سے ہے اور اسلامی ثقافت کی خصوصیت میں سے ہے کہ مسلمان اپنے آپ کو ان اھم چیزوں سے مسلح کرے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے امام علی علیہ السلام کی زندگی کے مختلف زمانہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے و ضاحت کی : حضرت علی(ع) پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں دلاور سپاہی کی مانند ان کے نذدیک قدم بڑھایا کرتے تھے اور اسلام کے مقابلہ میں جتنی بھی رکاوٹیں تھی اس کو توڑ دیتے تھے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : امام علی علیہ السلام صلح کے زمانہ میں اپنے قلم اور کلام سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی اور جنگ کے زمانہ میں شمشیر ہاتھوں میں لے لی اور ھمیشہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رکاب میں حاضر تھے ۔

انہوں نے امام علی علیہ السلام کا گھر میں خاموشی سے بیٹھنے کو اس امام معصوم (ع) کی زندگی کے سخت غم کا زمانہ جانا اور تاکید کی : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مختلف مقام پر ان کو اپنے بعد اپنا وصی اور امام انتخاب کیا اور غدیر خم میں بھی اس موضوع کو صرحتا پیش کیا تا کہ تمام مسائل مکمل طور سے روشن و واضح ہو جائے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬