01 July 2010 - 15:54
News ID: 1517
فونت
شیخ نعیم قاسم:
رسا نیوزایجنسی - شیخ نعیم قاسم نےتاکید کی : علاقے میں اتحاد اور یکجہتی کوحاکم کرکےعلاقے سے آمریکا اور اسرائیل کا دبدبہ ختم کرکے رہیں گے ۔

شيخ نعيم قاسم

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل ، شیخ نعیم قاسم نے گزشتہ روز بیروت میں سوریه کے سفیرعلی عبدالکریم علی سے ملاقات میں ملک کے موجودہ داخلی اور بین الاقوامی حالات پر گفتگو کی ۔

شیخ نعیم قاسم نے لبنان اورسوریه کے روابط کواھم بتاتے ہوئے تاکید کی : سوریہ سے ھمارا دوستانہ رابطہ بعض لبنانی پارٹیوں کی بنیاد پر یا احتیاط کی بناء پر نہی ہے بلکہ یہ ایک ایسا رابطہ ہے جو دونوں قبیلوں درمیان حاکم تھا ۔

انہوں نے سوریہ کی حزب اللہ لبنان ، لبنان کی ملیٹری اور عوام سے حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مزید روابط کو اچھے کئے جانے کی تاکید کی اور کہا : جب تک مشترکہ منافع میں ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے ملک کے تحفظ اور مقبوضہ علاقوں کی ازادی میں کامیاب رہیں گے۔

حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل نے اتحاد اور ایک دوسرے کی مدد کو علاقے سے آمریکا اور اسرائیل کے دبدبہ کے خاتمہ کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا : تجربہ نے بتایا ہے کہ ھم ملیٹری ، مقاومت اور قوم کی مدد سے اس سرزمین کو ازاد کراسکتے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬