03 July 2010 - 17:06
News ID: 1521
فونت
آیت الله نورمفیدی:
رسا نیوز ایجنسی ـ گلستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اس اشارہ کے ساتھ کہ دشمن مسلمانون کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے کہا : شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف پھیلانے میں برطانیہ کا اصل ہاتہ ہے
آيت الله نورمفيدي

رسا نیوز ایجنسی کے گرگان رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید کاظم نورمفیدی گلستان میں ولی فقیہ کے نمائیدہ نے صوبہ گیلان اور گلستان کے اھل سنت مدرسوں کے ذمہ داران اور استادوں کے سمینار میں دشمنوں کی سازش کے سامنے اتحاد و یکجہتی کو مسلمانوں کی کامیابی کا مھمتریں عامل جانا ہے اور وضاحت کی : آج کل اسلامی امت کے درمیان وحدت تمام علماء اسلام کے لئے ایک خاص تشویش کا مرکز ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی امت کے درمیان وحدت ایک ضروری مسائل میں سے ہے کہ تمام علماء اسلام شیعه اور سنی دونوں اس کی کوشش میں ہیں وضاحت کی : اس وقت مسلمانوں کے درمیان وحدت ایک مشترک ھدف میں تبدیل ہو چکا ہے ۔

گرگان کے امام جمعہ نے اسلامی امت کو نقصان پہونچانے کے لئے دشمنوں کا ہتھیار مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلاف جانا ہے اور اظہار کیا : اس میں کوئی شک نہی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ پھیلانے میں برطانیہ کا اصل کردار ہے لہذا مسلمانوں کو اس سلسلہ میں متنبہ رہنا چاہیئے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬