05 July 2010 - 14:37
News ID: 1529
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب الله لبنان نے اپنے ایک بیانیہ میں علامہ فضل الله کے انتقال پر تسلیت عرض کیا اور اسی مناسبت سے تین روز عمومی عزا کا اعلان کیا ہے۔
علامہ فضل الله

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حزب الله لبنان نے اپنے ایک بیانیہ میں علامہ محمد حسین فضل الله لبنان میں مشہور مرجع تقلید کے انتقال پر تسلیت عرض کی اور اعلان کیا : دنیائے اسلام و عرب اور لبنان آج ایک مشہور عالم کو کھو دیا ہے جنہوں نے صھیونی و سامراجی دشمن کے خلاف مقاومت کے ساتھ شجاعانہ و قاطعانہ مقابلہ کیا ۔

حزب اللہ نے اس بیانیہ میں علامہ فضل اللہ کے واضح اور آشکار مقام کو غاصب صہیونی حکومت اور اس کی ظلم و جنایت سے مقابلہ کے لئے ان کی مسلسل محاذ آرائی کو ایک واضح ثبوت جانا اور وضاحت کی : علامہ فضل اللہ وحدت اسلامی کے مشہور ترین مبلغین و طرفدار کے ساتھ ساتھ تفرقہ و افراتفری کے مخالفین میں سے ایک تھے اور عوام کے درمیان زندگی گزاری اور ان کی مشکلات اور تکلیفوں کو درک کیا ۔

حزب الله لبنان نے اس بیانیہ میں لبنان کے لئے جو ایک اچھا آئیڈیل تھا کھو جانے اور جس کی لبنان کو بہت ضرورت تھی زبر دست نقصان بتایا جس نقصان کی بھر پائی نا ممکن ہے جانا اور وضاحت کی : دنیا اس وقت ایک مبارز اور واقعی رھبر کو کھو چکا ہے لیکن تمام مبارز ان کے راستوں کو جاری رکھینگے اور علم و عمل کے میدان میں ان کی کوشش ان کے روشنگر راہ ہونگے ۔

حزب‌الله لبنان نے امام زمان (عج) کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ان کے اھل خانوادہ اور ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں بھی تسلیت پیش کی اور تشییع جنازہ اور عزاداری میں شرکت کی اپیل کی اور تین روز تک عزائے عمومی کا اعلان کیا ۔

قابل ذکر ہے غیر سرکاری ذرائع کے مطابق علامہ فضل الله کے جنازہ کی تشییع سہ شنبہ کے روز بیروت میں ھوگی اور تدفین جنوبی بیروت کے ضاحیہ ، مسجد حسنین میں ہونے کی امید ہے جہاں کے وہ امام جمعہ تھے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬