07 July 2010 - 15:16
News ID: 1544
فونت
نیروپماراو:
رسا نیوزایجنسی - ھندوستانی سیکرٹری خارجہ نیروپاراو نے ایران پر مزید عائد کی جانے والی پابندیوں کے حوالے کہا : ان پابندیوں سےھندوستان بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
انڈيا گيٹ

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ھندوستانی سیکرٹری خارجہ نیروپاراو نے ھندوستان ایران اسٹریٹجک ڈائلاگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران پر عائد پابندیوں سے ھندوستان کا انرجی سیکٹرشدید متاثر ہوسکتا ہے لھذا ائی اے ای اے سے وابستہ ممالک ایران کے نیوکلیئر پرگرام کامعاملہ ٹیکنیکل طریقے سے حل کرنے کے لئے فریم ورک بنائیں۔

انہوں نے کہا : افغانستان کی صورت حال کے لئے ایران انتہائی اھم ملک ہے اور اس حوالے سے ایران کے ساتھ مکمل مشاورت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا : افغانستان ایک بار پھر انتہا پسندوں اور دھشتگردوں کی پناہ گاہ اور تربیتی مرکزبن چکا ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ تمام پڑوسی ممالک کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے مزید کہا : افغانستان میں انتہا پسند جبری طور پر عوام کو دھشتگردی کی جانب راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے ایران پر عائد کی جانے والی حالیہ پابندیوں کے حوالے سے سخت تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا : ان پابندیوں کے اثرات براہ راست ھندوستان پر بھی پڑیں گے ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت ھندوستان کا سب سے بڑاانرجی پارٹنر ہے اور حالیہ پابندیوں سے ھمارا انرجی کا شعبہ شدید متاثر ہوگا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬