08 July 2010 - 17:14
News ID: 1553
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری ھمدانی نے زمانہ غیبت امام زمان(عج) میں مشروعیت حکومت ولی فقیه کو خداکی جانب سے بیان کرتے ہوئے کہا : الحمد لله اج عوام انقلاب ، رھبر معظم اور ولایت فقیہ کے حق میں وفادار ہے اور اپنے پورے وجود کے ساتھ اس راستے میں گام زن ہے ۔
آيت الله نوري همداني

رسانیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت میڈیکل یونیورسٹی تبریز کے کچھ طلبہ اور جامعه الزهرا(س) قم کے فارنرسکشن کی کچھ طالبات سے ملاقات میں عوام کی راھنمائی میں امام خمینی (رہ) اوررھبر معظم انقلاب حضرت ایت اللہ العظمی خامنہ ای کے اھم نقش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جمھوری اسلامی ایران کا انقلاب امام خمینی (رہ) کی رھبری اور حضرت ایت اللہ العظمی خامنہ ای کی رھنمائی اور عوام کی حمایت کی بنیاد پر ثابت اورمحفوظ ہے ۔

اپ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران نےسامراجیت کو دیوانہ بنا دیا ہے کہا : الحمد لله عوام کی حمایت کی بنیاد پر اس اسلامی انقلاب نے بہت ساری سختیوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور اج بھی ایرانی عوام مختلف میدان میں سر بلند ہے ۔

اس مرجع تقلید نے زمانہ غیبت میں حکومت اسلامی کی مشروعیت کو ولی فقیه کے زیر سایہ بیان کرتے ہوئے کہا : یہ مشروعیت اور تائید خدا کی جانب سے ہے کیوں کہ اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر حکومت کی اساس نبی یا‌ امام معصوم(ع) ہے اور زمانہ غبیت میں ولی فقیه جامع الشرایط ہے اس کے علاوہ ھر حکومت نامشروع اور طاغوتی حکومت ہے ۔

انہوں نے دنیا کو دار تکامل بیان کرتےہوئے زندگی کے تمام لمحات سے کمال وترقی تک پہونچے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ھرانسان کو دو ذمہ دارہ سونپی گئی ہے ایک خود کی اصلاح اور دوسرے معاشرے کی اصلاح اور اس راہ میں تقوی الھی ، اخلاص اوربصیرت کے ساتھ قدم اٹھانا چاھئے ۔







تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬