12 July 2010 - 18:27
News ID: 1565
فونت
سعودی عربیہ کے وھابی مفتی :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودیہ عربیہ کے ایک وھابی مفتی نے صحیح بخاری میں نص قرآن کے مخالف روایات کے پائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی صحت پر شک و تردید کا اظہار کیا ہے ۔
شيخ عبد المحسن العبيکان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر احمد راسم النفیس مصر کے شیعہ مفکر نے اپنے ایک مقالہ میں اھل سنت کی روائی کتاب صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ضعیف روایات کے پائے جانے کی بنیاد پر ان دو کتابوں کی صحت کو افسانہ بتایا ۔

انہوں نے کتاب «صحیح» کے مؤلف جناب بخاری کو ایک معمولی اور جائز الخطاء انسان جانا اور تاکید کی کتاب صحیح مسلم و صحیح بخاری مذاهب اربعہ کے وجود میں آنے کے بعد منتشر ہوئی ہیں اور یہ ایک واضح دلیل ہے کہ یہ دو کتابیں کبھی بھی احکام اسلامی کے استخراج کے لئے منبع کے طور پر استعمال نہی ہوتے تھے ۔

دوسری طرف شیخ عبد المحسن العبیکان وھابی مفتی اور عربستان کے عدالت میں بلند مقام پر کام کرنے والے مفتی «عکاظ» نے نیوز پیپر میں اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر احمد راسم النفیس کے دعوی کی تائید کی ہے ۔

انہوں نے اس سلسلہ میں کہا : سابق علماء کی شخصیت اور صحیح مسلم و صحیح بخاری کی بنیاد پر ان کے دئے ہوئے فتوے کا احترام کرنا چاھئے مگر اس سے انکار نہی کہ ان کتابوں میں ضعیف رواتیں بھی موجود ہیں جو کاملا اس دوسرے کے متناقض ہیں اور یہاس بات پر ثبوت ہے کہ یہ کتابیں مکمل صحیح نہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا : بعض رواتیں صحیح بخاری میں موجود ہیں جو نہ تنھا صحیح مسلم کی روایات سے مختلف ہے بلکہ نص قرانی سے بھی مختلف ہے او اسےعلماء حدیث کی جانب شاذ و نادر حدیث کہا گیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬