21 August 2009 - 12:48
News ID: 158
فونت
آیین انقلاب اسلامی کی پہلی جلد میں پڑھیں گے :
رسا نیوز ایجنسی - آیین انقلاب اسلامی کی پہلی جلد ، اسلامی جمھوریہ کے بنیانگذارحضرت امام خمینی(رہ) کےمنتخب تفکر اور نظریات کی حامل ، موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(ره) کی جانب سے منتشر ہوئی.
امام خميني(رہ)

 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، آیین انقلاب اسلامی کی پہلی جلد ، دو حصہ پر مشتمل، افکار۔ اورانقلاب اسلامی کے قیام کی علت ، کی بیان گر ہے.

اس کتاب کےپہلے حصہ میں حضرت امام خمینی(رہ) کے افکارکی اساس ، توحید،‌ معاد، نبوت، دین مبین اسلام و امامت و تشیع کے سلسلے میں بیان کی گئی ہے.


فصل امامت وتشیع میں تحت عنوان «جامعیت اسلام» مذکورہے : اسلام کے حقوق ، جامع اور کامل حقوق ہیں ، پچھلے زمانہ سے مختلف موضوعات پرجتنی بھی کتابیں لکھی گئیں ہیں ، احکام «قضا» و «معاملات» و «حدود» و «قصاص» سے لےکرروابط عامہ اور خاصہ تک ، احکام و نظام اسلام کا ایک شمه ہیں .

اس کتاب کےدوسرے حصے میں انقلاب اسلامی کے وجود میں انے کے عوامل و علل کو مورد گفتگو قرار دیا گیا ہے ، اس حصہ میں انقلاب اسلامی سےپہلے، ایران کے حالات پر نگاہ ڈالی گئی ہے اورانقلاب کی کامیابی میں  مشیت الهی، اسلام پر توجہ ، لوگوں کی ساده زیستی ، قوم کے مختلف طبقات کا اتحاد اوراعتماد بر نفس کو بیان کیا گیا ہے .

اس کتاب کے اخر میں تفصیلی فھرست اور منابع و ماخذ کی فھرست کا تذکرہ ہے.

آیین انقلاب اسلامی کی پہلی جلد ، اسلامی جمھوریہ کے بنیانگذارحضرت امام خمینی(رہ) کےمنتخب تفکر اور نظریات کی حامل،  254 صفحه پر مشتمل، 3000 تعداد میں موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(ره) کی جانب منتشر کی گئی ہے.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬