15 July 2010 - 19:51
News ID: 1580
فونت
مولانا حسن ظفر نقوی پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - مولانا حسن ظفر نقوی نے مرکز اہلسنّت پر مشترکہ طور پر بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے کالعدم تنظیموں کیخلاف سخت قدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
مجلس وحدت المسلمين

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی نے وفد کے ہمراہ سنی تحریک کے مرکز پر سنی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات اور مشترکہ طور پر بات چیت کی اورسانحہ داتا دربار میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے کہا : ملک میں کسی بھی جگہ شیعہ سنی فسادات نہیں ہیں اور 30 سال سے شیعہ سنی فسادات کرانے والے اب سب کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں اور نام تبدیل کر کے ان کیلئے کام کرنے والوں کے خلاف پنجاب طرز کا گرینڈ آپریشن کرے ۔

اس ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مولانا حسن ظفر نقوی اور محمد شاہد غوری نے کہا : اب 30سال تک لڑاؤ اور حکومت کرو کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وفد میں مولانا شیخ صلاح الدین‘ مولانا منور علی نقوی‘ محمد مہدی‘ سید آفتاب اور سید آصف رضوی جبکہ سنی تحریک کی جانب سے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری‘ علماء بورڈ کے کنوینر علامہ قاری خلیل الرحمن قادری‘ ڈپٹی کنوینر علامہ خضر الاسلام‘ رکن رابطہ کمیٹی مبین قادری اور دیگرافراد موجود تھے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬