17 July 2010 - 13:22
News ID: 1581
فونت
شیعہ علماء پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - اسلامک ریسرچ سینٹر میں انجمن عزاداران مخدومہ کونین کی جانب سے منعقدہ جلسے میں شیعہ علماء نے تاکید کی اسلام کی سربلندی میں اہلبیت رسول (ص) کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامک ریسرچ سینٹر میں انجمن عزاداران مخدومہ کونین کی جانب سے علامہ طالب جوہری کی صدارت میں مرکزی جلسہ منعقد ہوا۔

اس موقع پرموجودہ مقررین نے خطاب کے دوران کہا : اسلام کی سربلندی میں اہلبیت رسول (ص) کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انہوں نے ہر کٹھن وقت میں دین کی آبیاری کی اور حضرت علی نے باطل نظام اور نظریہ کیخلاف عملی جدوجہد کر کے دین کو مضبوط اور مستحکم کیا۔

اس جلسہ میں بیرونی اور مقامی شعراء کرام میں سے خورشید مظفر نگری، گوہر سلطان پوری، میثم گوپالپوری ، شعیب نوگانوکی کے علاوہ استاد فہیم اختر، پروفیسر سبط جعفر، ارتضٰی جونپوری، اسد آغا، ناصر زیدی، وسیم رضوی، رضوان زیدی، عرفان حیدر، ماسٹر غلام عباس، رضا عباس، دانش رضوی، آصف علی، انتساب ضیاء اور فراز حسین نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس جلسے کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی تھے اور دیگر مہمانوں میں علامہ فرقان حیدر عابدی، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، علامہ باقر زیدی، مولانا شہزاد مصطفیٰ اور وحیدالحسن جیسی نامور شخصیتوں کا نام لیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس جلسہ میں قومی و ملی شخصیتں کثیر تعداد میں موجود تھیں جلسے کے بعد انجمن کے سرپرست سید ایاز امام رضوی اور صدر وجاحت حسین نے علماء، خطبا، ذاکرین اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔













تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬