17 July 2010 - 16:42
News ID: 1586
فونت
قیصر حسین نجفی :
رسا نیوزایجنسی - عدالت شریعہ ھندوستان کے سربراہ ، حجت الاسلام سید قیصر حسین نجفی نے زاھدان کے خود کش حملے کو درندگی کی نشانی بتایا ۔
حجت الاسلام سيد قيصر حسين نجفي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عدالت شریعہ ھندوستان کے سربراہ ، حجت الاسلام سید قیصر حسین نجفی نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں زاھدان کے خود کش حملے کی مذمت کرتےہوئے اس اقدام کو درندگی کی نشانی بیا ن کیا ۔

جانب نجفی نے اس دھشت گرد بمب حملے کو سامراجیت کے ہاتھوں ایران میں بے امنی پھیلانے کے اھداف کا حصہ بیان کرتے ہوئے کہا : اس طرح کا حملہ کرنے والے کچھ سادہ لوح قسم کے افراد ہیں جو مذھبی احتجاج اور دینی اخلاص کے نام پر بے گناھوں کا قتل عام کرتے ہیں جنھیں تاریخ نےھرگز اچھے القاب سے یاد نہی کیا ۔

عدالت شریعہ ھندوستان کے سربراہ نے اس خود کش حملہ کرنے والے کواسلام اوراسلامی معاشرے کے نزدیک مجرم بتاتے ہوئے کہا : اسلام نے ایسے لوگوں کے لئے سخت سزائیں معین کی ہیں جو انہیں اخرت میں جھنم کے طور پر ملیں گی ۔

جامعہ جوادیہ بنارس کے اس معروف استاد نے مذھب کے نام پر ایسے حملے کرنے والوں کو بے ایمان بتاتے ہوئے تاکید کی : اسلام کے کسی بھی مذھب نے اس طرح کے حملے کی اجازت نہی دی ہے سواے ان مذاھب کے جو کسی نہ کسی طرح سامراجیت کے ہاتھوں وجود میں ائے ہیں یا ان کے سہارے پروان چڑھے ہیں ۔

امام جمعہ مرزا پور نے اپنی اس گفتگو میں مسلمانوں کو موجودہ حالات میں اتحاد اوریک جہتی کی دعوت دیتے ہوئے کہا : ھمارا دشمن اپنے مقاصد کی بنیاد پرتمام تر اختلافات کو دور رکھتے ہوئے ھمارے مقابل میں متحد ہوچکا ہے مگر مسلمان کچھ جزئی اور فرعی عقائد کے اختلاف کی بنیاد پر بنیادی متحد عقائد کو بھول بیٹھے ہیں اوراپس میں برسوں سے ایک دوسرے کے قتل عام میں مشغول ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬