18 July 2010 - 14:07
News ID: 1587
فونت
حکومت پاکستان کو امین شھدی کا انتباہ :
رسا نیوزایجنسی - حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے حکومت پاکستان کو منتبہ کیا کہ حادثات سے متاثرخاندانوں کے چشم و چراغ جوان قلم اور کتاب چھوڑ کر ہاتھوں میں اسلحےتھام سکتے ہیں ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی جنر ل حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے ہفتے کے روز پاراچنار سے پشاور آنے والے شیعہ مسافروں کے قافلے پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : ایک بار پھر خون خوار دہشت گرد طالبان کے ہاتھوں 18 بے گناہ شیعہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

امین شہید ی نے شہید اور زخمیوں ہونے والوں میں بے گناہ بچے اور خواتین کے شامل ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا : اس عظیم جرم کے پیچھے واضح طور پر کمانڈنٹ ملیشاء کرنل توصیف کا ہاتھ ہے کیونکہ انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے بے بنیاد اور جھوٹی بریفنگ کے زریعے پاکستان کے 18کروڑ عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ٹل پاراچنار روڈ کھل چکا ہے اور مسافروں کو اس روڈ پر کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : اسی اطلاع کے مطابق ، آج جب صبح یہ قافلہ پاراچنار سے پشاور کی جانب روانہ ہوااور انہیں حادثے سے قریب پر امن راستہ کہہ کرتنھا چھوڑ دیا گیا لیکن جوں ہی یہ قافلہ چارخیل پہونچا تودہشت گرد طالبان نے اُن نہتوں پر اندھا دندھ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مرکزی دفتر العارف ہاؤس سے جاری ہونے والے اس بیان میں محمد امین شہیدی نے کہا : وزیر داخلہ رحمن ملک سے ہمارا یہ سوال یہ حق بہ جانب ہے کہ کب تک بے گناہ اور نہتے بچوں ، خواتین اور بوڑھوں کا اس طرح ناحق خون بہایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا : کیا وہ اس انتظار میں ہیں کہ ایسے حادثات میں متاثر ہونے والے خاندانوں کے چشم و چراغ جوان قلم اور کتاب چھوڑ کر ہاتھوں میں اسلحےتھام لیں اور ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا ہوجائے۔

انہوں نے انسانیت دشمن طالبان کو روکنے کے حوالے سے ناکارہ حکومت کی بے بسی پہ نکتہ چینی کرتےہوئے کہا : کرنل توصیف جیسے غدار افسروں کوان علاقوں پر مسلط کر کے بے گناہوں کے خون ناحق کا سہرا حکومت اپنے سر پر لینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا : کرم ایجنسی میں اس وقت غزہ پٹی جیسا منظر ہے اور صہیونی یہودیوں کی ھدایت شدہ طالبان فورسز صہیونی یہودیوں کا مکمل کردار ادا کررہی ہیں اور ہمارے حکمران امریکی انداز اختیار کرتے ہوئے صر ف مذمتی بیان پر اکتفاء کرتے ہیں اور دہشت گرد فورسز کی پس پردہ مکمل حفاظت کرتے ہیں ۔

انہوں نے پاکستان کی غیر تمند قوم کو اس بربریت اور حکومت کی دوغلی پالیسوں کو زیادہ دن تک برداشت نہ کرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا : یکم اگست کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے والے قافلے کرم کے مظلوم محسورین کے حق میں احتجاج اور آواز بلند کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسر ا بڑا واقعہ ہے ان واقعات میں اب تک 30سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬