22 July 2010 - 19:33
News ID: 1615
فونت
رسا نیوزایجنسی - علامه فضل الله اور مقاومت اسلامی اجلاس علماء حوزات علمیہ نجف و قم اورعالی مرتبہ ایرانی حکام کی موجودگی میں مسجد نور تهران میں منعقد ہوا ۔
 علامہ فضل اللہ اجلاس

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، علامه فضل الله اور مقاومت اسلامی اجلاس علماء حوزات علمیہ نجف و قم اورعالی مرتبہ ایرانی حکام کی موجودگی میں حجت الاسلام علی فضل الله و حجت الاسلام و المسلمین محسن اراکی کی تقریر کے ساتھ مسجد نور تهران میں منعقد ہوا ۔
]
اس اجلاس میں شریک ہونے والوں میں حجت الاسلام محمدی گلپایگانی ، رھبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے ، غلامعلی حداد عادل ، پارلیمنٹ ممبر ، آیت الله خزعلی ، مجلس خبرگان رهبری کے رکن، حجت الاسلام اختری ، مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے سربراہ ، آیت الله تسخیری ، مجمع جهانی تقریب مذاھب کے سربراہ ، رامین مهمان پرست ،وزارت خارجه کاے ترجمان ، محمد علی رامین معاون مطبوعاتی وزارت ارشاد، ظریبافان بنیاد شهید کے رئیس، آیت الله جنتی گارڈین کونسل کے سربراہ ، شیخ حسن بغدادی حزب الله لبنان کے سربراہ کے مشاور ، علماء لبنان کا وفد اور نمائنده تهران میں حماس کے نمائندے تھے .

اس اجلاس میں علامه فضل الله کے بیٹے شیخ علی فضل الله کی تقریر کے بعد علامه فضل الله کے حوالے سے حزب الله لبنان کے سربراہ سید حسن نصرالله کے احساسات کو بیان کیا گیا اور اس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین محسن اراکی نے تقریر کی ۔

حجت الاسلام و المسلمین محسن اراکی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی (ره) کا سب سے بڑا قدم اسلامی تحریفات سے مقابلہ تھا کہا: دشمن جس مقدارمیں بھی دین احساس خطر کرتا ہے اسے تحریف کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔

انہوں نے علامه فضل الله کے صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : علامه فضل الله ابتداء نهضت امام خمینی (ره) سے اپ کے ساتھ تھے اور اپ نے ھمیشہ امام خمینی کے ساتھ باطل سے مقابلہ کیا ۔

واضح رہے کہ علامه فضل الله و مقاومت اسلامی اجلاس مجمع جهانی اهل بیت (ع)، مجمع جهانی تقریب اور بنیاد صبح غریب کی کوشش منعقد کی گئی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬