24 July 2010 - 16:06
News ID: 1617
فونت
تیجانی:
رسا نیوزایجنسی – تیونس کے مسلم اسکالر نے کہا : حضرت امام مهدی‌(ع) کے ظھور کی برکت سے پوری دنیاعدل وانصاف بول بالا ہوگا اوراسلام کا پرچم لہرا رہا ہوگا یہاں تک کہ دنیا کے کسی گوشے میں کوئی کافر یا ملحد باقی نہ رہ جائے گا ۔
تيجاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، تیونس کے مسلمان محقق محمد تیجانی نے چھٹھے ڈاکٹرین مهدویت اجلاس میں اسلامی جمھوریت کے فلسفے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس مقدس نظام کا اغاز اس سے پہلے کہ انقلاب اسلامی امام خمینی‌(ره) کی رھبری میں ایران میں پیروزہو نوفل لوشاتو پیرس سے ہوا۔

انہوں نے مزید کہا : اس وقت میڈیا کے بہت سارے وفد نوفل لوشاتو پیرس پہونچے اور ان لوگوں نے امام خمینی (رہ) سے امام زمانہ کے سلسلے میں سوال کیا کہ اپ کا جواب روشن جواب تھا کہ اپ نے فرمایا : امام مهدی کا راستہ انبیا و ائمه اطهار‌(ع) کا راستہ ہے کہ جنھیں موقع نہ مل سکا کہ دنیا میں عدل وانصاف کی حکمرانی کرسکیں ۔

تیجانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سارے مغربی میڈیا نے امام خمینی‌(ره) کی بیان میں تحریف کردی اور کوشش کی کہ اپ کی باتوں میں شبہ ڈال سکیں کہا : عربی ممالک کے میڈیا نے ڈیش پہ یہ اعلان کیا کہ ایران کے رھبر نے اس طرح کی باتیں بیان کی ہیں اور عرب مفتیوں نےاس کا انکار کیا ہے۔

انہوں نے واضح طور پرکہا : حضرت امام مهدی‌(ع) کے ظھور کی برکت سے پوری دنیاعدل وانصاف بول بالا ہوگا اوراسلام کا پرچم لہرا رہا ہوگا یہاں تک کہ دنیا کے کسی گوشے میں کوئی کافر یا ملحد باقی نہ رہ جائے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬