28 July 2010 - 14:58
News ID: 1627
فونت
رسا نیوزایجنسی - پورے ھندوستان میں عقید تمندوں نےشب برائت احترام کےساتھ منائی۔
شب برائت

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پورے ھندوستان میں شب برائت عقیدت واحترام سےمنائی گئی۔

شب برائت ایک ایسی تقریب ہے جس میں ساری دنیا کے مسلمان پوری رات مختلف طریقہ سے اپنی خوشی کا اظھار کرتے ہیں۔ لیکن ھندوستان اورپاکستان میں اس رات کو ایک مختلف طریقہ سے خاص اھمیت حاصل ہے اور وہ یہ کہ اس خطے کے سارے مسلمان اپنے مردوں کے لئے نذر ونیاز کا خاص اھتمام کرتے ہیں اور اس رات ھر کوئی کوششش کرتا ہے اپنے مردوں کی قبروں کوچراغوں سے نورانی کرسکے جو فقط اسی خطے کا خاصہ ہے ۔

اس رات شھر لکھنو ، بنارس ، دھلی ، کلکتہ ، بمبی اور دیگر مختلف شیعہ نشین علاقوں میں مسند محفل سجائی گئی اور شعراء نے امام زمانہ حضرت حجت علیہ السلام کی بارگاہ منظوم نظرانہ عقیدت پیش کیا ۔

اس شب اس کرہ زمین کا ھر شیعہ کسی نہ کسی حوالے سے خود کو بیدار رکھتا ہے چاھے وہ مسجدوں میں پوری رات عبادت کرنے والے نمازی جو سجدے پہ سجدے اور رکوع پہ رکوع کئے جاتے ہوں یا وہ نوجوان جو صبح کے انتظار میں کہ کہیں اپنے حقیقی معشوق کو دل کا حال لکھر بھیجنے والے قافے سے پہچے نہ رہ جائیں خود کو پٹخاوں کی گونج سے بیدار رکنھے کی کوشش کرتے ہیں ۔

رات کے اخری حصہ میں شھر لکھنو کی دریاے گومنتی اورشھر بنارس کی گنگا ندی پہ جاکر زندہ امام کے چاھنے والوں نے عریضہ کی شکل میں اپنے دل کا حال لکھر موجوں کے حوالے کردیا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬