28 July 2010 - 19:41
News ID: 1633
فونت
آیت الله امامی کاشانی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله امامی کاشانی نے انتظاراورمھدویت کے ترویج پر تاکید کرتے ہوئے کہا: موجودہ دنیا میں مصلح و آخرالزمان کی بہ نسبت مرگبارخاموشی حاکم ہے کیوں کہ مسیحیت اور یهودیت میں کوئی اس طرح کی گفتگو نہی ہے ۔
آيت الله امامي کاشاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، تھران کے عارضی امام جمعہ ، آیت الله محمد امامی کاشانی نے نیمه شعبان ، شب برائت کی مناسبت سے مسجد‌ جمکران میں کہا : حضرت امام صادق(ع) سے منقول روایت میں ہے کہ غیبت سے مراد مهدی موعود حضرت ولی عصر(عج) کا قیام ہے البتہ غیبت کی دنیا عالم شھود بھی سے کہیں بالا تراوروسیع تر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: غیب پر ایمان اس قدر اھمیت کاحامل ہے وہ اس لئے ہے کہ باطن ایک دنیا ہے اور جوکچھ بھی باطن کے لحاظ سے ملاحظہ کیا جائے گا نتیجہ بخش ہے مثال کے طور پر سچائی اور جھوٹ باطنی امر ہے سچائی کا ایک باطن ہے اور جھوٹ کا ایک دوسرا باطن ، سچائی کا باطن یہ ہے کہ یہ کا م ، یہ بات اور یہ تحریر صحیح اورحقیقت کے مطابق لکھی جائے اور اسی بناء پر یہ وجود کی اقسام میں سے ہے اور باقی رہنے والا ہے مگر جھوٹ کی کوئی حقیقت نہی ہے جھوٹ اندر سے خالی ہے اور نابود ہونے والا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : 159 صحابی رسول اکرم (ص) نے امام مھدی (عج) کے سلسلے میں رواتیں نقل کی ہیں اور علماء اھل سنت نے بھی اپ کے ظھور اور حضرت عیسی کے اقتداء کرنے کے سلسلے میں تحریر فرمایا ہے ۔

انہوں نے کہا : امام زمانہ کی یاد بلاوں کو دور کرتی ہے ، برکتوں کو نازل کرتی ہے ، دعاوں کو مستجاب کرتی ہے اور یہی غیب پر ایمان کا مطلب ہے مگر ممکن ہے کہ انسان غیب کو بغیر دیکھے ایمان لے ائے ، امامت اور نبوت عالم غیب ہے کہ ایک زمانے میں ظاھر ہوجائے گا مگر اج پنہان ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬