23 August 2009 - 17:46
News ID: 168
فونت
سعودیہ عربیہ :
رسا نیوزایجنسی - شیخ حسن صفار نے شیعیوں کو انکےدینی اورعبادی مراسم کی انجام دھی میں سعودی حکومت کی جانب سے ایجاد کردہ محدودیت کی شدید مذمت کی. اوراس کے نتائج سے خبردار کیا .
امام جمعہ قطیف نے شیعوں پر دباؤ کے نتائج کے سلسلے میں خبردار کیا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن صفار خطیب نماز جمعه اور شھر قطیف ( سعودیہ عربیہ )کےبرجستہ شیعہ عالم دیننے گزشتہ روز شیعیوں کے مجمع میں اعیاد شعبانیہ اور دیگر مذھبی رسومات کی انجام دینے کے سلسلےسے شیعیوں کی وسیع پیمانہ ہر گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا : ھمیشہ ایک مذھب و مکتب کے خلاف دباواورحکومتی اقدام نے الٹا نتیجہ دیا ہے اور اس مکتب کی تقویت کا سبب رہا ہے ،مختلف معاشرے میں تجربہ نے ثابت کردکھا یا ہے ، دینی محدودیت کے ایجاد کرنے والوں کو الٹا نتیجہ ملا ہے.
 

انہوں نےتاکید کی : قومیں اپنے دینی عقائد اور مذہبی نظریات پہ ازاد رہیں اور جب تک یہ ازادی دیگر مذاھب اور ادیان کی توھین کا سبب نہ ہو انہیں نہی روکنا چاہئے .


اس شیعہ عالم نے یاد دہانی کی : سعودی حکام نے شیعوں کے خلاف شدید محدودیت ایجاد کرکے ماہ شعبان میں شهر خُبر کی پانچ مسجد کو بند کردیااور الأحساء میں شیعوں گرفتاری کا سلسلہ ابھی جاری ہے.
 


شیخ حسن صفار نے اخر میں اھلبیت (ع) سے مربوط دینی مناسبتوں کے احیاء کی تاکید کرتے ہوئے کہا : یہ رسومات خاص اھداف اور ارزشمندمضامین کی حامل ہیں اورمیلاد حضرت مہدی موعود علیہ السلام کی محفلیںکسی خاص فرقے یا گروہ سے متعلق نہیں ہے کیونکہ وہ ظہور فرمائیں گے تاکہ پوری دنیا کو عدل و انصاف بھر دیں.

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬