24 August 2009 - 19:51
News ID: 172
فونت
رمضان کے مبارک مہینہ میں وارد ہونے کی دعا
امام سجاد علیه السلام کے ساتھ ؛

 

دعا ، بنده اور بنده نواز کے درمیان انس اور معنوی پیوند ہے اس سے لگاؤ کا رشتہ ہے حق تعالی کے تقرب میں آدمی کا اطمینان قلب اور حفاظت سے پہنوچنا ہے ، دعا خدا سے قربت اور اس کے حق سلطنت کی پہچان ہے اور خدا وند کا حق تسلط بی نہایت کی پہچان ہے ۔


دعا عبادت ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ذات اقدس الهی فرماتا ہے : وَ قالَ رَبُّکُمُ ادْعُونی‏ أَسْتَجِبْ لَکُمْ إِنَّ الَّذینَ یَسْتَکْبِرُونَ عَنْ عِبادَتی‏ سَیَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ داخِرینَ 


صحیفه سجادیه کے نورانی تدبراور تفکر میں معارف رحمانی کے ابواب انسان کے لئے کھول دیے گئے ہیں، صحیفه سجادیه معارف الهی کا بہت غنی خزانہ ہے جس کو حضرت امام زین العابدین علیه اسلام  نے ۵۴ دعاؤں کے مجموعہ میں بیان کیا ہے جو تعلمات علمی اور دینی اور عرفانی شوقی لطائف سے بھر پور مظلومیت اور متروکیت میں گرفتار ہے ۔


اس کتاب میں ایک بہت ہی قیمتی اور با ارزش دعا رمضان کے مبارک مہینہ کے آغاز کی دعا ہے جس کے اندر امام سجاد علیه اسلام نے یادگار عظیم معارف کو بیان کیا ہے ۔ صحیفه سجادیه میں ۴۴ ویں دعا خداوند کی حمد و ثنا سے شروع ہوتا ہے ۔

خدا کی تعریف اور اس کا شکر

و کان مِن دعائِه علیه‏السلام اِذا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضان‏
اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذى هَدانا لِحَمْدِهِ، وَ جَعَلَنا مِنْ اَهْلِهِ، لِنَکُونَ لِاِحْسانِهِ مِنَ الشّاکِرینَ، وَ لِیَجْزِیَنا عَلى‏ ذلِکَ جَزآءَ الْمُحْسِنینَ.


ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں حمد کی ہدایت دی اور اس کا اہل قرار دیا ہے اکہ ہم اس کے احسانات کا شکریہ ادا کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور وہ ہمیں اس بات پر نیک کرداروں جیسی جزا دے سکے ۔


وَالْحَمْدُ لِلَّهِ‏الَّذى حَبانا بِدینِهِ،وَاخْتَصَّنابِمِلَّتِهِ، وَ سَبَّلَنا فى سُبُلِ اِحْسانِهِ، لِنَسْلُکَها بِمَنِّهِ اِلى‏ رِضْوانِهِ، حَمْداً یَتَقَبَّلُهُ‏مِنّا، وَیَرْضى‏ بِهِ عَنّا.


ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں اپنا دین عطا فرمایا اور اپنی ملت کا امتیاز بخشا اور اپنے احسان کے راستوں پر لگا دیا تاکہ اس کے احسان کے سہارے اس کی مرضی تک پہنچ جائیں ۔ ایسی حمد جسے وہ ہم سے قبول کر لے اور اس کے ذریعہ سے ہم سے راضی ہو جائے ۔


رمضان مبارک کی خصوصیت

وَالْحَمْدُ لِلَّهِ‏الَّذى جَعَلَ مِنْ تِلْکَ السُّبُلِ شَهْرَهُ شَهْرَ رَمَضانَ، شَهْرَ الصِّیامِ، وَ شَهْرَ الِاْسْلامِ، وَ شَهْرَ الطَّهُورِ، وَ شَهْرَ التَّمْحیصِ، وَ شَهْرَ الْقِیامِ، الَّذى اُنْزِلَ فیهِ الْقُرْانُ، هُدىً لِلنّاسِ وَ بَیِّناتٍ مِنَ الْهُدى‏ وَ الْفُرْقانِ، (2)


ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں خیر کے راستوں میں سے ایک راستہ اپنے مہینہ کو قرار دیا ہے ( اس جملہ میں رمضان خدا کے نام میں سے ایک نام ہے اس کو استعمال کیا گیا ہے ) جو رمضان کا مہینہ ہے روزہ کا مہینہ ہے اور راتوں کو قیام کا مہینہ جس میں اس نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور اسے لوگوں کے لئے ہدایت اور ہدایت کے ساتھ حق و باطل میں امتیاز کی کھلی نشانی قرار دیا ہے ۔


مہینوں میں افضل مہینہ رمضان

فَاَبانَ فَضیلَتَهُ عَلى‏ سآئِرِ الشُّهُورِ بِما جَعَلَ لَهُ مِنَ الْحُرُماتِ الْمَوْفُورَةِ، وَ الْفَضآئِلِ الْمَشْهُورَةِ، فَحَرَّمَ فیهِ مااَحَلَّ فى غَیْرِهِ اِعْظاماً، وَ حَجَرَ فیهِ الْمَطاعِمَ وَالْمَشارِبَ اِکْراماً، وَ جَعَلَ لَهُ وَقْتاً بَیِّناً لایُجیزُ - جَلَّ وَ عَزَّ - اَنْ یُقَدَّمَ قَبْلَهُ، وَ لایَقْبَلُ اَنْ یُؤَخَّرَ عَنْهُ،


اور اس کے بعد فراوان عزتوں اور مشہور فضیلتوں کے ذریعہ تمام مہینوں پر اس کی فضیلت کا اظہار کیا ہے اس کے احترام میں ان چیزوں کو بھی حرام کر دیا ہے جو دوسرے مہینوں میں حلال تھیں اور اس کے اکرام میں کھانے پینے کو بھی ممنوع قرار دےا دیا ہے اور اس نے اس کے لئے ایک واضح وقت قرار دیا ہے جس سے نہ مقدم کرنے کی اجازت دی ہے اور نہ مؤخر کرنے پر راضی ہے ۔

شب قدر


ثُمَّ فَضَّلَ لَیْلَةً واحِدَةً مِنْ لَیالیهِ عَلى‏ لَیالى اَلْفِ شَهْرٍ، وَ سَمّاها لَیْلَةَ الْقَدْرِ، تَنَزَّلُ الْمَلائِکَةُ وَ الرُّوحُ فیها بِاِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ کُلِّ اَمْرٍ، سَلامٌ، دآئِمُ الْبَرَکَةِ اِلى‏ طُلُوعِ الْفَجْرِ عَلى‏ مَنْ یَشآءُ مِنْ عِبادِهِ بِما اَحْکَمَ مِنْ قَضآئِهِ.


اس مہینہ کی ایک رات کو ہزار مہینوں کی راتوں سے افضل قرار دے دیا ہے اور اس کا نام شب قدر رکھ دیا ہے ۔ جس میں ملائکہ اور روح پرور دگار کے اذن سے تمام امور لے کر نازل ہوتے ہیں اور یہ رات طلوع فجر تک سلامتی اور دوام برکت کا سبب رہتی ہے ۔ وہ اپنے جس بندے کے لئے برکت چاہے اور جس طرح اس نے محکم فیصلہ کر دیا ہے ۔


نبی (ص) پر صلوات / گناه سے دوری

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى‏ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ، وَ اَلْهِمْنا مَعْرِفَةَ فَضْلِهِ وَ اِجْلالَ حُرْمَتِهِ، وَ التَّحَفُّظَ مِمّا حَظَرْتَ فیهِ، وَ اَعِنّا عَلى‏ صِیامِهِ بِکَفِّ الْجَوارِحِ عَنْ مَعاصیکَ، وَ اسْتِعْمالِها فیهِ بِما یُرْضیکَ، حَتّى‏ لا نُصْغِىَ بِاَسْماعِنا اِلى‏ لَغْوٍ، وَ لا نُسْرِعَ بِاَبْصارِنا اِلى‏ لَهْوٍ،


خدایا محمد و آل محمد (ص) پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس کی فضیلت کی معرفت اور اس کی حرمت و جلالت اور اس میں تمام ممنوعہ امور سے تحفظ کا الہام عطا فرما اور اس کے روزوں پر ہماری امداد فرما کہ ہم اپنے اعضا کو تیری نا فرمانی سے روک سکیں اور ان اعمال میں لگا سکیں جو تجھے راضی کر سکے تاکہ ہم کسی لغو بات پر کان نہ دھریں اور کسی لہو کی طرف جلدی سے نگاہ نہ کریں ۔ اور نہ کسی ممنوع شے کی طرف ہاتھ بڑھائیں اور نہ کسی حرام کی طرف قدم اٹھائیں ۔


ہاتھ ، پاؤں ، شکم اور زبان کا روزه

وَ حَتّى‏ لانَبْسُطَ اَیْدِیَنا اِلى‏ مَحْظُورٍ، وَ لانَخْطُوَ بِاَقْدامِنا اِلى‏ مَحْجُورٍ، وَ حَتّى‏ لا تَعِىَ بُطُونُنا اِلاّ ما اَحْلَلْتَ، وَ لاتَنْطِقَ اَلْسِنَتُنا اِلاّ بِما مَثَّلْتَ، وَ لانَتَکَلَّفَ اِلاّ ما یُدْنى مِنْ ثَوابِکَ، وَ لانَتَعاطى‏ اِلاَّ الَّذى یَقى مِنْ عِقابِکَ، ثُمَّ خَلِّصْ ذلِکَ کُلَّهُ مِنْ رِئآءِ الْمُرآئِینَ، وَ سُمْعَةِ الْمُسْمِعینَ، لا نَشْرَکُ فیهِ اَحَداً دُونَکَ، وَلانَبْتَغى فیهِ مُراداً سِواکَ.



یہاں تک کہ ہمارے پیٹ بھی انہیں چیزوں سے بھریں جنھیں تو نے حلال قرار دیا ہے اور ہماری زبان بھی انھیں باتوں سے گویا ہو جنھیں تو نے بیان کیا ہے اور ہم صرف انھیں اعمال کی زحمت اٹھائیں ، ثواب سے قریب تر بنا دیں اور وہی افعال انجام دیں جو تیرے عذاب سے بچا سکے ۔ اس کے بعد ان تمام اعمال کو ریاکاروں کی ریا کاری اور ستانے والوں کے جذبہ شھرت سے پاک بنا دے تاکہ ہم تیرے علاوہ کسی کو شریک نہ کریں اور تیرے ما سوا کسی مطلوب کی آرزو نہ کریں ۔


نبی (ص) پر صلوات / نماز

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى‏ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ، وَ قِفْنا فیهِ عَلى‏ مَواقیتِ الصَّلَواتِ الْخَمْسِ بِحُدُودِهَا الَّتى حَدَّدْتَ، وَ فُرُوضِهَا الَّتى فَرَضْتَ، وَ وَظآئِفِهَا الَّتى وَظَّفْتَ، وَ اَوْقاتِهَا الَّتى وَقَّتَّ،


خدایا محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور ہمیں پانچوں نمازوں کی اوقات کی توفیق دے ان حدود کے ساتھ جو تو نے معین کی ہیں اور ان واجبات کے ساتھ جنھیں تو نے فرض کیا ہے اور ان وظائف کے ساتھ جنھیں تو نے مقرر کیا ہے اور ان اوقات کے ساتھ جنھیں تو نے معین کیا ہے ۔


نماز کی حقیقت

وَ اَنْزِلْنا فیها مَنْزِلَةَ الْمُصیبینَ لِمَنازِلِها، الْحافِظینَ لِاَرْکانِها، الْمُؤَدّینَ - لَها فى اَوْقاتِها عَلى‏ ما سَنَّهُ عَبْدُکَ وَ رَسُولُکَ - صَلَواتُکَ عَلَیْهِ وَ الِهِ - فى رُکُوعِها وَ سُجُودِها وَ جَمیعِ فَواضِلِها عَلى‏ اَتَمِّ الطَّهُورِ وَ اَسْبَغِهِ، وَ اَبْیَنِ الْخُشُوعِ وَ اَبْلَغِهِ،

اور اس منزل نماز میں ہمیں ان کے مرتبے تک پہنچا دے جو اس کی منزلوں کو حاصل کرنے والے اس کے ارکان کی حفاظت کرنے والے اور اسے بر وقت ادا کرنے والے ہیں جس طرح تیرے بندے اور رسول نے رکوع و سجود اور تمام آداب کو مقرر کیا ہے مکمل طہارت اور پوری پاکیزگی اور کامل ون مایاں خضوع و خشوع کے ساتھ ۔


رمضان میں مومینوں کا فرض

وَ وَفِّقْنا فیهِ لِاَنْ نَصِلَ اَرْحامَنا بِالْبِرِّ وَالصِّلَةِ، وَاَنْ نَتَعاهَدَ جیرانَنا بِالْاِفْضالِ وَ الْعَطِیَّةِ، وَ اَنْ نُخَلِّصَ - اَمْوالَنا مِنَ التَّبِعاتِ، وَ اَنْ نُطَهِّرَها بِاِخْراجِ الزَّکَواتِ، وَ اَنْ نُراجِعَ مَنْ هاجَرَنا، وَ اَنْ نُنْصِفَ مَنْ ظَلَمَنا، وَ اَنْ نُسالِمَ مَنْ عادانا، حاشى‏ مَنْ عُودِىَ فیکَ وَ لَکَ، فَاِنَّهُ الْعَدُوُّ الَّذى لانُوالیهِ، وَ الْحِزْبُ الَّذى لانُصافیهِ،


اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اس ماہ رمضان میں اپنے قرابتداروں کے ساتھ نیکی اور صلہ رحمی کا برتاؤ کریں اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ انعام و بخشش کا برتاؤ کریں اور اپنے اموال کو زکات کے ذریعہ پاک کریں اور جو قطع تعلق کرے اس سے تعلقات قائم کریں اور جو ظلم کرے اس کے ساتھ انصاف کریں اور جو دشمنی کرے اس کے ساتھ مسالمت آمیز برتاؤ کریں علاوہ ان کے جن سے میری دشمنی تیرے بارے میں اور تیرے لئے ہے کہ ایسے دشمنوں سے ہم کسی وقت بھی محبت نہیں کر سکتے ہیں اور یہ وہ گروہ ہے جس سے کسی قیمت پر صفائی نہیں ہو سکتی ہے ۔


گناہوں سے اپنی حفاظت اور خدا کا حصول تقرب

وَ اَنْ نَتَقَرَّبَ اِلَیْکَ فیهِ مِنَ الْاَعْمالِ الزّاکِیَةِ بِما تُطَهِّرُنا بِهِ مِنَ الذُّنُوبِ، وَ تَعْصِمُنا فیهِ مِمّا نَسْتَاْنِفُ مِنَ الْعُیُوبِ، حَتّى‏ لایُورِدَ عَلَیْکَ اَحَدٌ مِنْ مَلائِکَتِکَ اِلاَّ دُونَ ما نُورِدُ - مِنْ اَبْوابِ الطَّاعَةِ لَکَ، وَ اَنْواعِ الْقُرْبَةِ اِلَیْکَ.


اور ہمیں توفیق دے کہ اس مہینے میں پاکیزہ اعمال کے ذریعہ تیرا قرب حاصل کریں جو ہمیں گناہوں سے پاک بنا دے اور مستقبل کی زندگی میں عیوب سے بچا لے تاکہ کوئی بھی فرشتہ تیری بارگاہ میں اس سے بہتر عمل نہ پیش کر سکے ۔


دعا کی قبولیت

اَللَّهُمَّ اِنّى اَسْئَلُکَ بِحَقِّ هذَا الشَّهْرِ، وَ بِحَقِّ مَنْ تَعَبَّدَ لَکَ فیهِ مِنِ ابْتِدآئِهِ اِلى‏ وَقْتِ فَنآئِهِ: مِنْ مَلَکٍ قَرَّبْتَهُ، اَوْ نَبِىٍّ اَرْسَلْتَهُ، اَوَ عَبْدٍ صالِحٍ اخْتَصَصْتَهُ، اَنْ تُصَلِّىَ عَلى‏ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ، وَ اَهِّلْنا فیهِ لِما وَعَدْتَ اَوْلِیآئَکَ مِنْ کَرامَتِکَ، وَ اَوْجِبْ لَنا فیهِ ما اَوْجَبْتَ لِأَهْلِ الْمُبالَغَةِ فى طاعَتِکَ، وَاجْعَلْنا فى نَظْمِ مَنِ اسْتَحَقَّ الرَّفیعَ الْاَعْلى‏ بِرَحْمَتِکَ.


خدایا میں تجھے اس مہینے کے حق اور ان بندوں کے حق کا واسطہ دے کر سوال کر رہا ہوں جنھوں نے اس مہینے میں ابتداء سے لے کر انتہا تک تیری عبادت کی ہے چاہے وہ ملک مقرب ہو یا نبی مرسل یا وہ بندہ صالح جسے تو نے اپنا بنا رکھا ہے کھ محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس کرامت کا اہل قرار دے دے جس کا تو نے اپنے اولیاء سے وعدہ کیا ہے اور ہمارے لئے لازم قرار دئے ہیں جو تیری انتہائی اطاعت کرنے والے ہیں اور ہمیں اس جماعت میں شامل کر دے جو تیری رحمت کی بنا پر تیری رفاقت کی بلند ترین منزل پر فائز ہیں ۔


صراط مستقیم سے بھٹکنے سے پرہیز

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى‏ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ، وَ جَنِّبْنَا الْاِلْحادَ فى تَوْحیدِکَ، وَ التَّقْصیرَ فى تَمْجیدِکَ، وَ الشَّکَّ فى دینِکَ، وَ الْعَمى‏ عَنْ سَبیلِکَ، وَ الْاِغْفالَ لِحُرْمَتِکَ، وَ الْاِنْخِداعَ لِعَدُوِّکَ الشَّیْطانِ الرَّجیمِ.


خدایا محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اپنی توحید کے بارے میں ہر طرح کی بے راہ روی اور اپنی بزرگی کے اقرار کے ذیل میں ہر طرح کی کوتاہی اور اپنے دین میں ہر طرح کے شک اور اپنے راستے سے ہر طرح کی گمراہی اور اپنی حرمت سے ھر طرح کی غفلت اور اپنے دشمن شیطان رجیم سے ہر طرح سے دھوکہ کھانے سے محفوظ فرما دے ۔


نصف شب کی دعا
ا

َللَّهُمَّ صَلِّ عَلى‏ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ، وَ اِذا کانَ لَکَ فى کُلِّ لَیْلَةٍ مِنْ لَیالى شَهْرِنا هذا رِقابٌ یُعْتِقُها عَفْوُکَ، اَوْیَهَبُها صَفْحُکَ، فَاجْعَلْ رِقابَنا مِنْ تِلْکَ‏الرِّقابِ، وَاجْعَلْنا لِشَهْرِنا مِنْ خَیْرِ اَهْلٍ وَ اَصْحابٍ.


خدایا محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور اگر تیرے پاس اس مہینے کی ہر رات میں کچھ گرفتار عذاب گردنیں ہیں جنھیں تو آزاد کرتا ہے یا اپنی مہربانی سے معاف کرتا ہے تو ہماری گردنوں کو بھی انھیں گردنوں میں سے قرار دے دے اور ہمیں اس مہینے کے بہترین اہل اور (چنے ہوئے ) اصحاب میں شمار کر لے ۔


رمضان اور گناهوں سے پاکیزگی

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى‏ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ، وَ امْحَقْ ذُنُوبَنا مَعَ امِّحاقِ هِلالِهِ، - وَ اسْلَخْ عَنّا تَبِعاتِنا مَعَ انْسِلاخِ اَیّامِهِ، حَتّى‏ یَنْقَضِىَ عَنّا وَ قَدْ صَفَّیْتَنا فیهِ مِنَ الْخَطیئآتِ، وَ اَخْلَصْتَنا فیهِ مِنَ السَّیِّئاتِ.


خدایا محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور اس چاند کے تمام ہوتے ہوتے ہمارے گناہوں کو بھی محو کر دے اور اس کے ایام کے گزرتے گزرتے ہمیں تمام صعوبتوں سے باھر نکال لے تاکھ یہ مہینہ اس عالم میں تمام ہو کھ تو ھمیں خطاؤں سے اور گناھوں سے آزاد کر چکا ہو ۔


خلوص

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى‏ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ، وَ اِنْ مِلْنا فیهِ فَعَدِّلْنا، وَ اِنْ زُغْنا فیهِ فَقَوِّمْنا، وَ اِنِ اشْتَمَلَ عَلَیْنا عَدُوُّکَ الشَّیْطانُ فَاسْتَنْقِذْنا مِنْهُ.


خدایا محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور اگر اس مہینے میں ہمارے اندر کوئی کجی پیدا ہو گئی ہو تو اسے سیدھا کر دینا اور اگر ہم بہک جائیں تو ہماری اصلاح کر دینا اور اگر شیطان ہم پر غالب آجائے تو ہمیں اس سے نجات دلا دینا ۔


تمام اوقات عبادت میں

اَللَّهُمَّ اشْحَنْهُ بِعِبادَتِنا اِیّاکَ، وَ زَیِّنْ اَوْقاتَهُ بِطاعَتِنا لَکَ، وَ اَعِنّا فى نَهارِهِ عَلى‏ صِیامِهِ، وَ فى لَیْلِهِ عَلَى الصَّلوةِ وَالتَّضَرُّعِ اِلَیْکَ وَ الْخُشُوعِ لَکَ، وَ الذِّلَّةِ بَیْنَ یَدَیْکَ، حَتّى‏ لا یَشْهَدَ نَهارُهُ عَلَیْنا بِغَفْلَةٍ، وَ لا لَیْلُهُ بِتَفْریطٍ.


خدایا اس مہینے کو ہماری عبادتوں سے معمور کر دے اور ہمارے سارے اوقات میں اس کی نماز تضرع و زاری و خشوع و تذلل پر ہماری امداد فرما تاکھ نہ اس کا دن ہماری غفلت کا گواہ بنے اور نہ اس کی رات ہماری ( عمل میں ) کوتاہیوں کی شھادت دے ۔


مومن رمضان کے بعد

اَللَّهُمَّ وَ اجْعَلْنا فى سآئِرِ الشُّهُورِ وَ الْاَیّامِ کَذلِکَ ما عَمَّرْتَنا، وَاجْعَلْنا مِنْ عِبادِکَ الصّالِحینَ الَّذینَ یَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فیها خالِدُونَ(3)، وَ الَّذینَ یُؤْتُونَ ما اتَوْا وَ قُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلى‏ رَبِّهِمْ راجِعُونَ، وَ مِنَ الَّذینَ یُسارِعُونَ فِى الْخَیْراتِ وَ هُمْ لَها سابِقُونَ(4).


خدایا اور جب تک ہمیں زندہ رکھنا تمام مہینوں اور دنوں میں ہمارے لیل و نہار کو ایسا ہی رکھنا ( جیسا کہ رمضان کے مبارک مہینہ میں ہم سے چاہا ہے  ) اور ہمیں ان نیک بندوں میں قرار دے دینا جو تیری جنت کے وارث ہوں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہوں ( کہا گیا ہے جنت ہمارے باپ حضرت آدم على نبینا و آله و علیه السلام کے رہنے کی جگہ تھی پھر جب بھی ان کے اولاد کو دیا جائیگا ویسا ہی ہوگا جیسا کہ ان کو ارث میں ملا ہے  )  تیرے دئے ہوئے کو تیری ہی راہ میں خرچ کریں اور ان کے دل تیرے خوف سے لرز رہے ہوں کھ انھیں اپنے پرور دگار کی بارگاہ میں واپس جانا ہے اور ان لوگوں میں قرار دے دے جو نیکیوں کی طرف تیز رفتاری سے بڑھنے والے اور سبقت کرنے والے ہیں ۔


اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى‏ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ، فى کُلِّ وَقْتٍ وَ کُلِّ اَوانٍ، وَ عَلى‏ کُلِّ حالٍ عَدَدَ ما صَلَّیْتَ عَلى‏ مَنْ صَلَّیْتَ عَلَیْهِ، وَ اَضْعافَ ذلِکَ کُلِّهِ بِالْاَضْعافِ الَّتى لا یُحْصیها غَیْرُکَ، اِنَّکَ فَعّالٌ لِما تُریدُ .


خدایا محمد و آل محمد پر ہر وقت ہر آن اور ہر حال میں اتنی رحمت نازل فرما جس قدر تو نے اپنے کسی بھی بندے پر نازل کی ہو اور پھر اسے اس قدر دوگنا کر دے جس کا شمار نہ کیا جا سکے کھ تو جس چیز کا ارادہ کر لیتا ہے اسے کر دینا ۔


ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 - غافر / 60
2- سوره 2 آیه 185.
3- سوره 23 آیه 11.
4- سوره 23 آیه 60 و61.
5- صحیفه سجادیه دعای 44


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬