04 September 2010 - 17:35
News ID: 1794
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی نے اعلان کیا :
رسا نیوزایجنسی – حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے ھر ادمی کے فطرہ کی مقدار بیان کرتے ہوئے کہا : احتیاط واجب یہ ہے کہ فطرے کی رقم فطرہ نکالنے والے شھر میں موجود فقیروں کو دی جائے اور دوسرے شھر میں نہ بھیجا جائے ۔
حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی اج نماز ظھر وعصر کے بعد شبستان امام خمینی‌‌ (ره) حرم حضرت معصومه ‌‌(س) امسال ھر ادمی کے فطرے کی مقدار 1500 تومان اعلان کیا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ازاد مارکیٹ میں ھر کیلو گندم کی قیمت 500 تومان ہے کہا : اس لحاظ سے تین کیلو گندم کی قیمت 1500 تومان بنتی ہے ۔

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے یا دہانی کی : سارے لوگ فطرے کے طور پرقیمت کے بجائے گندم بھی دے سکتے ہیں اور جولوگ توانائی رکھتے ہیں گندم کے بجائے چاول کی قیمت ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا : مارکیٹ میں ھر ایک کیلو چاول کی قیمت 1700 تومان ہے اوراس لحاظ سے ھر ادمی کا فطرہ 5000 تومان بنتا ہے ۔

اس مرجع تقلید نے ایک سوال کے جواب میں کہ فطرے کی رقم سیلاب سے متاثر پاکستانی افراد کو بھیجی جاسکتی ہے یا نہی کہا : احتیاط واجب یہ ہے کہ فطرے کی رقم جس شھر میں زندگی بسر کررہے ہیں وہیں کے فقراء ومستحقین پر خرچ کی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا : فطرے کی رقم جس شھر میں زندگی بسر کررہے ہیں وہیں مصرف کریں حتی اپ کے مستحق رشتہ دار جو دوسرے شھر میں رہتے ہیں اگر ان کی بھی مدد کرنی ہو تو کسی اور رقم سے مدد کریں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬