05 September 2010 - 16:35
News ID: 1799
فونت
سید کلب جواد نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ۔ آصفی مسجد کے امام جمعہ حجتہ الاسلام سید کلب جواد نقوی نے ماہ رمضان کو روح پاکیزگی کا وسیلہ اور بندگان خدا کے لئے تحفۂ الٰہی بتایا ۔
سيد کلب جواد نقوي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی لکھنو سے رپورٹ کے مطابق ، لکھنؤ کی تاریخی آصفی مسجد میں جمعة الوداع کے خطبہ میں حجتہ الاسلام  سید کلب جواد نقوی نے جمعہ کی اہمیت اور رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا : اس مہینے میں روح کو پاکیزگی ملتی ہے اوراللہ کے مقرب بندے کے لئے رمضان کا مہینہ تحفۂ الٰہی مانند ہے۔

امام جمعہ سید کلب جواد نقوی نے امام زین العابدین علیہ السلام نے ارشاد کی روشنی میں کہا : اولیاء اللہ کے لئے رمضان کا ہر دن عید ہے کیوں کہ اولیاء اللہ ہمیشہ گناہوں سے دور رہتے ہیں اور مرضیۂ پروردگار کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں اس لئے انکے لئے ہر روز عید کا دن ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے ہمارے لئے رمضان کے بعد ایک دن عید کا ہوتا ہے کہا : ہم پورے رمضان روزہ رکھتے ہیں اور گناہوں سے استغفار کرکے اپنی تربیت کر لیتے ہیں تو عید کے عنوان سے ایک دن تحفے کے طورپر ملتا ہے۔

مولانا کلب جواد نے کہتے ہوئے کہ رمضان کا مہینہ توبۂ واستغفار کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں ہمکو اپنے گناہوں سے توبۂ کرنا چاہئےتاکید کی : اس مہینہ میں استغفار دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ہمیں اس مہینے کی فضیلتوں اور برکتوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

مولانا کلب جواد نے یہ بیان کرتے ہوئے موت اور توبہ ھم معنی اورپلٹنے کے میں ہیں کہا : دونوں میں ایک بنیادی فرق ہے توبہ ہمارے اختیار میں ہے اور موت اختیار میں نہیں ہے لھذا ہمیں گناہوں سے توبہ کرکے اللہ کے مقرب بندوں میں سے بننا چاہئے۔

مولانا نے یہ بیان کرتے ہوئے رمضان کے روزے فقیروں کے فاقوں کو احساس دلانے کےلئے بھی ہیں کہا : بھوک و پیاس روح کی پاکیزگی اور قوت قلب کا سبب ہیں روزے سے انسان اپنے نفس پر قابو پاتا ہے۔

مولانا نے نماز جمعہ کی فضیلت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : قران کے حکم کے مطابق جمعہ کے وقت لوگوں کو اپنے کاروبار کو بند کر کے جمعہ کی نماز میں شامل ہونا چاہئے ۔

مولانا نے بابری مسجد کے سلسلے سے آنے والے فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : فیصلہ مسلمانوں کے حق میں آئے یا مخالفت میں ان دونوں صورتوں میں ھمیں صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کا سہارا لینا ہوگا اور ہمیں اس رمضان میں جس میں دعائیں مستجاب ہوتی ہیں پروردگار سے دعا کرنی چاہئے کہ بابری مسجد کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں ہی آئے۔





تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬