06 September 2010 - 16:52
News ID: 1804
فونت
آیت‌الله سبحانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے بیان کیا : ھم معتقد ہیں کہ تمام اصحاب پیغمر اسلام (ص) چاھے وہ مھاجرین ہوں یا انصار احترام کے لائق ہیں مگر یہ احترام اس بات کا باعث نہی کہ اگران میں سے کسی کا گناہوں ہونا ثابت ہوجائے توبھی وہ محترم ہوں ۔
حضرت آيت الله سبحاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله جعفر سبحانی نے اج نماز ظھرین کے بعد اپنی سلسلہ وار تفسیری نشست میں جو مدرسہ حجتیہ قم میں بیرونی طلاب کے درمیان منعقد ہوئی سورہ مبارکہ ممتحنہ کی تیسری وچوتھی ایت کی تفسیر کی ۔

انہوں نے سورہ ممتحنہ کی تیسری ایت میں کے ضمن میں مسلمانوں کے کفار سے راوابط کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : تاریخ میں ان روابط کے برے نتائج موجود ہیں ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے یادہانی کی : عمر بن خطاب نے پیغمبر اسلام (ص) سے اجازت مانگی کہ اس جاسوس کی گردن اڑادے جس نے اسلامی فوج کے اسرار قریش کے حوالے کئے تھے مگر پیغمبر رحمت نے انہیں روک دیا ۔

انہوں نے مزید کہا : ھم معتقد ہیں کہ تمام اصحاب پیغمر اسلام (ص) چاھے وہ مھاجرین ہوں یا انصار احترام کے لائق ہیں مگر یہ احترام اس بات کا باعث نہی کہ اگران میں سے کسی کا گناہوں ہونا ثابت ہوجائے توبھی وہ محترم ہوں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے ایت شریفہ «قد کانت لکم اسوه حسنه فی ابراهیم و الذین معه» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت ابراھیم اور ان کی مادر گرامی تنھا وہ فرد تھے جوخدا کی پرستش کرتے ہیں بقیہ پوری قوم بت پرست تھے ۔

اس مرجع تقلید نے مزید بیان کیا : حضرت ابراهیم (ع) نے اپنی قوم پر حجت تمام کردی تھی اور جب انہوں نے دیکھا کہ وہ قابل ھدایت نہی ہیں تو انہوں نے خود ان سے جدا کرلیا اور کہا : ھم جس چیز کی بھی تم پرستش کرتے ہو بیزار ہیں ۔

اس مفسر قران کریم نے سوره ممتحنه کی چوتھی ایت کے ٹکڑوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قران کریم وہ کتاب ہے جو اھم چیزوں کو ھرگز ترک نہی کرتی اگر کوئکی ایمان لے ائے تو اعلان کرتی ہے کہ ھم تم سے دشمن نہی ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے تاکید کی : تمام اچھے امور کی ضمانت خدا پہ توکل ہے اگر اپ چاھتے ہیں اپنی فعالیتوں میں کامیاب رہیں تو خدا پہ توکل کریں اور اس چاھیں کہ ھمیں دنیا اور اخرت دونوں میں کامیاب کرے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے اپنے بیان میں مزید کہا : شیعہ عقائد کے تحت تمام پیغمبروں کے اباء واجداد خدا کی پرستش کرتےتھے خصوصا پیغمبر اسلام (ص) کہ نسل حضرت ابرھیم (ع) میں ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬