13 September 2010 - 18:58
News ID: 1815
فونت
حوزه علمیه صوبہ خوزستان کے مدیر:
رسا نیوزایجنسی - اھواز عارضی امام جمعہ نے امریکا و غاصب اسرائیل کو توھین قران کا حقیقی ذمہ دار ٹھرایا ۔
حجت الاسلام و المسلمين حاجتي
 
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی اھواز سے رپورٹ کے مطابق ، اھواز عارضی امام جمعہ ، حجت الاسلام و المسلمین میر احمد رضا حاجتی نے گذشتہ شب محفل قران کریم میں قران کریم کے بلند درجات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : انسان کی تربیت میں قران کریم ید طولا رکھتا ہے مگر سامراجیت نے ھر زمانے میں کوشش کی کہ اسے اس کے اعتبار ساقط کردے اور قران کریم مسلمانوں کی روز مرہ کی زندگی میں فقط ایک تشریفات کے مانند رہ جائے ۔

حوزه علمیه صوبہ خوزستان کے مدیر نے اس اسمانی کتاب عمیق مطالب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اج دانشور حضرات اس نتیجے پر پہونچ چکے ہیں کہ دنیا کی خلقت اور بقا کا راز اسی قران کریم کی ایات میں پوشیدہ ہے کو ان ایات کے مطالعہ اور باریکی نظر کے بعد قابل فھم ہے ۔

شھر اھواز عارضی امام جمعہ نے عوام سے قران کو زیادہ سے زیادہ پہچاننے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ضروری ہے کہ پہلے سے بھی زیادہ قران کے معنویات کا تحفظ کیا جائے کیوں ھمارا اسی کتاب سے سروکار جو ھمیں درس زندگی عطا کرتی ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین حاجتی نے اپنے بیان میں قران کی ساتھ کی جانے والی اھانت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : صھیونی اور امریکن ہاتھوں تربیت یافتہ پاپ نے یہ اقدام کیا تاکہ دنیا کے مسلمانوں کا خون جوش میں لاسکے مگر دنیا کے مسلم دشمن عناصرجان لیں ھم اتحاد کی بقاء کے ساتھ اپنے ائین اور اعتقادات کے پابند ہیں اور ان کے اس منفور کام کی مذمت کرتے ہیں ۔

حوزه علمیه صوبہ خوزستان کے مدیرنے مزید کہا : بلاشک اس توھین قران کی حقیقی ذمہ دار امریکن گورمنٹ اور غاصب صھیونیت ہے اور بارک اوباما اس سلسلے میں دنیا کے مسلمانوں کو جواب دہ ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬