14 September 2010 - 16:46
News ID: 1823
فونت
مدرسه فیضیه قم میں نے عظیم اجتماع کرکے :
رسا نیوزایجنسی - طلاب وعلماء اور اساتید حوزہ علمیہ قم نے مدرسه فیضیه قم میں اعتراض آمیزعظیم اجتماع کرکے توھین قران کریم کو محکوم کیا ۔
اعتراض آميزعظيم اجتماع

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، اس وقت جب قران کریم کی توھین کے سبب دنیا کے مسلمانوں کے غصے اور نفرت کی حالت میں ہیں طلاب وعلماء اور اساتید حوزہ علمیہ قم نے بھی دیگر مختلف عوامی طبقات کے قدم بھ قدم اج مدرسه فیضیه قم میں اعتراض آمیزعظیم اجتماع کیا اور قران کریم کی شرمناک توھین کی مذمت کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق ، یہ پروگرام جو مدرسه فیضیه اور مدرسه علمیه دارالشفاء قم کے صحن میں برگزار ہوا طلاب وعلماء اور اساتید حوزہ علمیہ نے امریکا مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد ، ھیھات منا الذلہ ، صھونیت مردہ باد ، برطانیہ مردہ باد اوراس طرح کے دیگر پر جوش نارے لگاکر قران کریم اور اسلامی مقدسات کی توھین کو محکوم کیا اور عالمی معاشرے سے مطالبہ کیا اس طرح شرمناک کی گستاخیوں پر بینڈ لگائیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق قم کے امام جمعه ، حجت الاسلام والمسلمین سعیدی نے اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے قران کریم کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی کو محکوم کرتے ہوئے اس سلسلے کو اسلام سے مقابلے کی ایک کڑی عنوان کیا ۔

انہوں نے متعصب اور لجباز پاپ کو مجرم بتاتے ہوئے تاکید کی : اس کرایہ کا ٹٹو پاپ نے اپنے اس اقدام سے نہ تنھا مسلمانوں کی بلکہ حضرت مسیح کے ماننے والے عیسائیوں کی بھی اھانت کی ہے لھذا ضروری ہے کہ اسے گرفتار کرکے اس کو اس کے اعمال مزہ چکھایا جائے ۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کے اختتام پر حوزہ علمیہ ، مجمع مدرسین ، سپریم کونسل ، جامعه المصطفی العالمیه ، ازاد بریگیڈ امام صادق (ع) اوردیگرمختلف حوزوی مراکز نے اپنا میمورنڈیم پڑھا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬