20 September 2010 - 16:10
News ID: 1841
فونت
جعفریہ الائنس کے سربراہ:
رسا نیوزایجنسی - جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی نے بےبس عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ۔
عباس کميلي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پارچنارکے حالیہ دھشت گردی کے واقعات کو لیکر منعقدہ اجلاس میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے : حکومت پارہ چنار، ٹلی روڈ، ہنگو اور فیواس میں عوام کو دہشت گردوں کے مظالم سے نجات دلائے۔

انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں ہنگامی اجلاس کے دوران کہا : وہاں کی عوام عرصہ دراز سے طالبان اور منگل خان کے لشکر کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بن رہی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : پارہ چنار کے گاؤں فیواس میں 18 سے زیادہ معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا جو قابل مذمت فعل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : پانچ سال کے عرصے سے وادی پارہ چنار دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے لیکن حکومت اس محاصرے کو کھولنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا : 21 رمضان کو یوم شہادت حضرت علی پر حملہ کرنے والوں کو عدالتی حکم پر رہا کرنے کا چیف جسٹس نوٹس لیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں مولانا حسین مسعودی، مولانا اکرام حسین ترمذی ، علامہ فرقان، علامہ نثار احمد، شبر رضا، سلمان مجتبیٰ، آغا آفتاب، اظہر عباس زیدی، سمن رضوی، علامہ جعفر رضا اور دیگرافراد شریک تھے۔

اجلاس میں ڈاکٹر عمران فاروق کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور جعفریہ الائنس ، قائد تحریک الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کو اس غم میں برابر کے شریک بتایا گیا ۔

واضح رہے کہ اس اجلاس کے اخر میں قرآن کی بے حرمتی کو صہیونی سازشوں کا نتیجہ بتایا گیا جسے دنیا کےمسلمان کسی بھی طرح برداشت نہیں کرینگے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬