27 August 2009 - 13:18
News ID: 185
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله خامنه ای رهبر معظّم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین آقای سیّد عبدالعزیز حکیم کے انتقال کی تسلیت پیش کی.
رهبر معظّم

رسا نیوز ایجنسی کی دفتر رهبر معظّم کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام و المسلمین سید عبدالعزیز  کےانتقال پر تسلیت نامہ کا متن اس طرح ہے .

بسم الله الرحمن الرحیم :


بھت افسوس کے سا تھ ھمیں یہ خبرملی کہ مجلس اعلاء اسلامی عراق کے رئیس  ،  جناب حجت الاسلام آقای سیّد عبدالعزیز حکیم نے اس دار فانی وداع کرکے دیار باقی کی جانب کوچ کرگئے.


عراقی حکومت اور عوام کے لئے یہ بہت بڑا نقصان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بڑی دردناک محرومی ہے۔ آپ اہل تشیع کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم کے ان آخری پسماندگان میں سے تھے جو سب کے سب عراق کی سفاک بعثی حکومت اور سامراج کے مہروں کے ہاتھوں شہید ہوئے یا اس عظیم جہاد کی دشوار آزمائشوں سے گزرے.


ایران میں قیام کے دوران بھی اور صدام کی سرنگونی کے بعد عراق لوٹ جانے کے بعد بھی قومی حکومت کی تشکیل کی راہ میں اس مجاہد مذہبی رہنما نے نا قابل فراموش اور کم نظیر خدمات انجام دیں.

 
اینجانب اس دردناک سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عراقی قوم، حکومت، مجلس اعلائے اسلامی، بلند مرتبہ حکیم خاندان، آپ کی اولادوں بالخصوص جناب سید عمار حکیم کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت الہی اور عراقی قوم اور حکومت کے لئے ترقی و سربلندی کی دعا کرتا ہوں.

سیّدعلی خامنه ای

27اگست 2009 بمطابق 6 رمضان 1430 هجری قمری

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬