22 September 2010 - 16:35
News ID: 1852
فونت
ملک کے دانشوروں اور شخصیتوں کی موجودگی میں :
رسا نیوزایجنسی - حضرت زهرا کی شخصیت فریقین کی نگاه کے عنوان سے عالمی سمینار انجمن جوانان اسلام هندوستان کی جانب سے قم میں منعقد کیا جائے گا ۔
عالمي سمينار

انجمن جوانان اسلام هندوستان سربراہ ، حجت‌الاسلام نصرت علی جعفری نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حضرت زهرا کی شخصیت فریقین کی نگاه کے عنوان سے 30 ستمبر کو قم میں عالمی سمینار منعقد کئے جانے کی خبر دی ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اهل سنت عصمت حضرت زهرا (س) کی عصمت کے قائل نہی ہیں کہا : اس سمینار میں حضرت زهرا کی شخصیت پہ فریقین کی نگاه سے روشنی ڈالی جائے گی۔

اس سمینار کے سکریٹری نے مزید کہا : اس سمینار میں ھندوستان ، پاکستان اورایران کے شیعہ وسنی علماء کو دعوت دی گئی ہے ۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا : اس عالمی سمینار میں ایران میں حوزات علمیہ کے سربراہ ، آیت‌الله مرتضی مقتدایی ، جامعة المصطفی العالمیه کے رئیس ، حجت‌الاسلام والمسلمین علیرضا اعرافی ، اسلامی علوم وثقافت ریسچرچ سنٹر کے سربراہ ، حجت‌الاسلام اسلام احمد مبلغی ، مجمع جهانی اهل بیت (ع) کے جنرل سکریٹری ، حسن اختری ، حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے استاد احمد علی عابدی اور مولوی عبدالصمد صادقی تقریر کریں گے ۔

حجت‌الاسلام جعفری نے یاد دہانی کی : اس عالمی سمینار میں آیت‌الله سید محمد هاشم حسینی بوشهری و شھر قم کے امام جمعہ حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی بھی تقریر کی غرض سے مدعو کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا : حضرت زهرا کی شخصیت فریقین کی نگاه کے عنوان سے عالمی سمینار30 ستمبر کو 7:30 صبح مدرسہ دارالشفاء قم کے کانفرنس حال میں منعقد ہوگا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬