25 September 2010 - 17:07
News ID: 1863
فونت
آیت الله موسوی جزائری:
رسا نیوزایجنسی - صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے حوزات علمیہ میں ترقی طلاب کی تحقیقی سرگرمیوں کی مرھون منت بیان کیا ۔
آيت الله موسوي جزائري

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی اھواز سے رپورٹ کے مطابق ، صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت الله سید محمد علی موسوی جزائری نے اج ظھر سے پہلے حوزات علمیہ اھواز کے افتتاح کے پروگرام میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب علوم دینی امام زمانہ حضرت ولی عصر‌(عج) کے سپاہی ہیں کہا : حوزات علمیہ امام زمانہ کے سپاہیوں کی مقدس جگہ ہے ، طلاب اگاہ رہیں کہ دنیا اور اخرت کی نجات اسی میں ہے کہ اپ کے سپاہی ہونے کی میڈل سبھی کی گردنوں میں رہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام اور امام زمانہ کی سپاہی ہونے کی خدمت ایک بلند مقام ہے اور انسان کو اس منزلت ملنے پر خدا کا شکر گزار ہونا چاھئے کہا : ھمیشہ ھم خدا سے چاھیں کہ ھمیں ولایت حضرت بقیت الله الاعظم ‌(عج) کے زیر سایہ قرار دے اور علم حاصل کرکے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کریں ۔

خبرگان کونسل میں صوبہ خوزستان کے عوامی نمائندے نے اسلام میں علماء کی بلند منزلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھمارا بلند ترین مقام ومنزلت یہ ہے کہ ھمارے اعمال اور کردار ھمارے مولا امام زمانہ کے مورد تائید قرار پائے ۔

آیت الله موسوی جزائری نے مزید طلاب کو خطاب کرتے ہوئے کہا : اپ امام زمانہ (عج) کے سپاہی ہیں لھذا چھی طرح علم حاصل کریں ، طلاب کو علم حاصل کرنے میں سنجیدہ رہنا چاھئے اور نیت بھی خالص رکھنی چاھئے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬