30 September 2010 - 18:43
News ID: 1883
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی اس بیان کے ساتھ کہ وہ علل جن کی بنا پر امریکا اور اسرائیل ھمارے اوپر حملہ نہی کر پا رہا ہے ہتھیلی پر جان رکھے کفن پوش لوگ ہیں اظہار کیا : جو لوگ چاہتے ہیں ان چیزوں کو چھوڑ دیں اور چھوٹے اور بڑے قومی قوت سے مل جائیں اور ایمان و مذھب کو پھیکا کردیں تو وہ غلطی کر رہے ہیں ۔
حضرت آيت ‌الله مکارم شيرازي

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے دفاع مقدس کے موقع پر اپنے ایک بیانیہ میں پیغام دیا ہے کہ وہ علل جنکی بنا پر امریکا اور اسرائیل ھم پر حملہ نہی کر پا رہا ہے وہ ہتھیلی پر جان رکھے کفن پوش مذھبی فوج ، بسیجی اور محافظین محاذ ہیں اظہار کیا : جو لوگ چاہتے ہیں ان چیزوں کو چھوڑ دیں اور چھوٹے اور بڑے قومی قوت سے مل جائیں ایمان اور مذھب کو پھیکا کردیں تو وہ غلطی کر رہے ہیں اگر وہ کسی کو نجات دلا سکتے تو شاہ کو دلاتے کیوں تاریخ کے تلخ تجربہ کو تکرار کر رہے ہو ۔

انہوں نے وضاحت کی : فلسطین کے مسئلہ میں بھی اس کا تجربہ ہو چکا ہے جب تک ان لوگوں کا نعرہ عربیت اور قومیت تھا اسرائیل آگے قدم بڑھا رھا تھا اور جس روز سے نعرہ تبدیل ہو کر اسلام ہوا اسی دن سے اسرائیل نے توقف اختیار کر لی اور پیچھے کی طرف ہٹنے لگا اور جہان اسلام فلسطینی عوام کی حمایت میں قدم بڑھایا اور حزب اللہ نے جنوب لبنان میں اپنے مذھبی اعتقاد پر تکیہ کرتے ہوئے اسرائیل کو زبر دست نقصان پہونچایا کہ ابھی تک وہ لوگ اسی گرداب میں پھسے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : ھم لوگ راہ سے نہ بھٹکے ھم لوگوں کا تکیہ گاہ اسلام ہے نہ صرف قومیت ھم لوگوں کا وجود اسلام کی بنا پر ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬