03 October 2010 - 15:26
News ID: 1897
فونت
رسا نیوزایجنسی - حزب اللہ لبنان نے اپنے اعلامیہ میں ڈنمارک کے ایک پبلیشرکی جانب سے رسول اسلام (ص) کی توہین کی مذمت کی ۔
بابري مسجد

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حزب اللہ لبنان نے گذشتہ روز اپنے اعلامیہ میں ڈنمارک کے ایک پبلیشرکی جانب سے دوبارہ رسول اسلام (ص) کی اھانت امیز تصاویر شایع کئے جانے کے اعتراض میں بیانیہ دیا ۔

حزب اللہ لبنان نے اس اعلامیہ میں کہا ہے یہ غیر اخلاقی اقدام جس نے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ھم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس سےعالم اسلام میں ایک بار پھرغصہ ونفرت کی لہر ڈوڑ جائے گی ۔

قابل ذکرہے کہ 2005میں ایک ڈچ اخبارجیلینڈس پوسٹنونے ایک ملعون کارٹونسٹ کرٹ ویسٹرگرڈ کے آنحضرت (ص) کے گستاخانہ کارٹون شائع کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کوبیحد ٹھیس پہنچائی تھی اور مسلمانوں نے اس کے جواب میں شدید احتجاج کیا تھا ۔

اس ڈچ اخبار نے ایک بارپھر اسی جسارت کی تکرار کی اوراس اخبارکے ایڈیٹرنے ان کارٹونوں کو پانچ سال مکمل ہونے پر انہیں باقاعدہ کتاب کی شکل میں شائع کیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬