08 July 2009 - 15:03
News ID: 2
فونت
حجۃ الاسلام احمد مروی
رسا : شہری سروس : رہبر انقلاب آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے حوزوی امور کے سکریٹری نے بعض جھوٹے اور باطل عرفانی نظریے جو ہمارے معاشرے میں مخصوصاً جوانوں کے درمیان پھیل رہا ہے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ثقافتی یلغار سے مقابلہ کرنے اور ان سے بچنے کے لئے مسجدیں بہترین محاذ ہیں ۔

رسا نیو ز ایجنسی کے خبر نگار کی رپورٹ کے مطابق صوبہ گیلان کے شہر رشت میں   نے کل رات ایک پروگرام  مجتمع خاتمالانبیاء میں مسجدوں کے خادمین اور  ثقافتی فعالیت انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد ہواجس میں حجۃ الاسلام احمد مروی نے معاشرے میں مسجدوں کے کلیدی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: اسلام میں مسجدوں کی ایک خاص اہمیت رہی ہے  اور رہے گی ۔

 انھوں نے کہا کہ صدر اسلام میں مسجدیں علمی و دینی مشکلات کے حل کرنے اور عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اھم کردار ادا کرتی ہیں اور چاہیے کہ ہمارے معاشرے میں مسجدیں علمی و دینی و ثقافتی امور کا مرکز ہو۔

حجۃ الاسلام مروی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: کہ بعض مسجدوں کے متولی حضرات مسجد کی اہمیت اور اس کے مقام کی طرف متوجہ نہیں ہیں اور اس زمانے میں اسلامی انقلاب کے دشمن مسجد کے اس کردار کو کم اہمیت کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔

انھوں نے اشارہ کیا کہ دشمنوں کی  کوشش ہے کہ جوان طبقے کے درمیان جھوٹے اور باطل عرفانی نظریے کو رائج کیا جائے انھوں نے کہا کہ اس ثقافتی یلغار کو ناکام بنانے کے لئے مسجدیں بہترین مرکز ہیں ۔

جناب احمد مروی نے مزید کہا کہ معاشرے سے اخلاقی  وسماجی برائیوں کو اکھاڑ پھیکنا ، مسجدوں کی ترقی  اور اصلی کامیابی کا راز ہے اور کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ اس سلسلے میں مسجدوں کا اچھا کردار رہا ہے ۔

 

حجۃ الاسلام مروی اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں نماز کو انسان کے گناہ اور تباہی سے بچنے کا اصلی سبب بتایا اور کہا کہ نماز انسان کو تکبر و گھمنڈ جیسی برائیوں سے پاک و منزہ کر تی ہے انسان کی روح کو جلا بخشتی ہے اور اس کے ایمان کو مضبوط بناتی ہے ۔

 

انھوں نے نماز کے بارے میں کہا کہ نماز انسان اور خدا کے درمیان گفتگو کا بہترین ذریعہ ہے نماز پڑھنے سے انسان کے اندر خدا کی رضایت پیدا ہوتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬