26 October 2010 - 13:24
News ID: 2003
فونت
قائد انقلاب اسلامي نے :
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي نے اپنے سفر قم کے دوران امام خميني تعليمي و تحقيقي ادارے کے عہدہ داروں سے ملاقات کي ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کا دورہ قم جاري ہے اور آج امام خميني رحمت اللہ عليہ تعليمي و تحقيقي فاؤنڈيشن کے عہدہ داروں نے آپ سے ملاقات کي?

آج دوپہر کے وقت ہونے والي اس ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے امام خميني تعليمي و تحقيقي فاؤنڈيشن کي علمي جفا کشي پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمايا : يہ جامع اور کامل ادارہ مربوط، بلا وقفہ، مخلصانہ اور عالمانہ کوششوں کے لحاظ سے علوم ديني کے مرکز کے لئے نمونہ قرار پا سکتا ہے? ادارے کے سربراہ آيت اللہ مصباح يزدي کے اخلاص اور بے لوث علمي خدمات کي قدرداني کرتے ہوئے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا : کسي بھي ادارے کے سربراہ ميں اتني صفات و خصوصيات کا پايا جانا برکات الہي کے نزول کا باعث ہے?

آپ نے فرمايا : اس ادارے کي علمي خدمات اور مساعي کو صحيح شکل ميں منظر عام پر لانا چاہئے?

ملاقات کے آغاز ميں امام خميني تعليمي و تحقيقي فاؤنڈيشن کے سربراہ آيت اللہ مصباح يزدي نے ادارے کي علمي و تحقيقي کاوشوں کي مختصر رپورٹ پيش کي? ادارے کے نائب سربراہ حجت الاسلام رجبي نے بھي مختلف شعبوں کے تعلق سے اس ادارے کے منصوبوں اور اقدامات کي بريفنگ دي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬