27 October 2010 - 16:47
News ID: 2009
فونت
قائد انقلاب اسلامي ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے شہر قم ميں صوبے کے نوجوانوں، طلبہ اور يونيورسٹيوں سے وابستہ افراد کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب ميں يکتا پرستي کي آئيڈيالوجي اور رونما ہونے والے واقعات دونوں کي سطح پر بصيرت کو قومي قوت و توانائي کے تسلسل کے لئے دراز مدتي منصوبوں کي بنياد قرار ديا?
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے شہر قم ميں صوبے کے نوجوانوں، طلبہ اور يونيورسٹيوں سے وابستہ افراد کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب ميں يکتا پرستي کي آئيڈيالوجي اور رونما ہونے والے واقعات دونوں کي سطح پر بصيرت کو قومي قوت و توانائي کے تسلسل کے لئے دراز مدتي منصوبوں کي بنياد قرار ديا?

آپ نے بصيرت کے مفہوم کے انتہائي ظريفانہ نکات کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا کہ ايران کے بيدار، پرجوش اور بابصيرت نوجوان اسلامي مملکت ايران کي سربلندي کي راہ ميں اپني بابرکت کوششوں کو جاري رکھتے ہوئے عظيم دين اسلام، وطن عزيز، اس عظيم سرزمين کي تاريخ اور با اعظمت قوم کے لئے عزت و افتخار کے ابواب رقم کريں گے?

قائد انقلاب اسلامي نے دختر رسول معصومہ قم کے روضہ اقدس کے امام خميني شبستان ميں منعقد ہونے والے اس اجتماع سے خطاب ميں قومي بصيرت کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے اسلام اور انقلاب کي دشمن طاقتوں کي دراز مدتي سازشوں کو ايک ناقابل انکار حقيقت قرار ديا اور فرمايا کہ بے شمار شواہد و قرائن سے يہ بات ثابت ہو چکي ہے کہ سن انيس سو ننانوے کے واقعات اور سن دو ہزار نو کے بلوؤں سميت ملک کے اندر جو واقعات گاہے بگاہے رونما ہوتے ہيں دشمن کے طويل الميعاد اور ميانہ مدتي منصوبوں کا نتيجہ ہيں?

آپ نے گزشتہ برس (صدارتي انتخابات کے بعد) رونما ہونے والے واقعات کو دشمنوں کي سازشوں کے احياء سے تعبير کيا اور فرمايا کہ دشمنوں نے سن دو ہزار نو ميں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنے کي کوشش کي ليکن بفضل پروردگار انہيں شکست ملي اور قوم کي ہوشياري اور ميدان عمل ميں موجودگي کے نتيجے ميں انہيں شکست ہوني ہي تھي?

قائد انقلاب اسلامي نے بار بار شکست کھانے کے باوجود سامراجي طاقتوں کي سازشوں کے تسلسل کو اس بات کي علامت قرار ديا کہ استبدادي طاقتيں ابھي مايوس نہيں ہوئي ہيں?

آپ نے فرمايا کہ اس حقيقت کے پيش نظر ملت ايران اور اسلامي نظام کو بھي چاہئے کہ پوري مستعدي اور ہوشياري کےساتھ دراز مدتي منصوبوں پر کام کرے?

قائد انقلاب اسلامي نے دراز مدتي منصوبوں کے لئے فکري، سياسي اور ثقافتي مراکز کي کوششوں کي ياددہاني کراتے ہوئے فرمايا کہ اس اسٹريٹيجک منصوبہ بندي کے لئے جو چيز زمين ہموار کر سکتي ہے وہ عوام الناس بالخصوص نوجوانوں کي بصيرت اور سوجھ بوجھ ميں اضافہ ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے نوجوانوں کو ميدان بصيرت کا علمبردار قرار ديا اور فرمايا کہ بصيرت وہ مشعل ہے جو تاريکيوں ميں راستہ دکھاتي ہے، يہ ايسا قطب نما ہے جو غبار ميں ڈھکے ہوئے بياباں ميں صحيح ہدف اور سمت کا تعين کرتا ہي?

قائد انقلاب اسلامي نے بصيرت کي ذاتي اہميت کو بيان کرتے ہوئے اسے مکمل کاميابي کي لازمي شرط قرار ديا اور فرمايا کہ اگر دوسري تمام شرطيں پوري ہو جائيں ليکن بصيرت نہ ہو تو اہداف تک رسائي عملي طور پر ناممکن ہو جائے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے اصولي اور بنيادي امور اور گاہے بگاہے رونما ہونے والے واقعات دونوں کي سطح پر لازمي بصيرت کي درجہ بندي کرتے ہوئے فرمايا کہ اصولي اور بنيادي سطح پر بصيرت توحيدي مفاہيم کے بنيادي ادراک اور يکتا پرستانہ آئيڈيالوجي کے سلسلے ميں ضروري ہوتي ہے?

آپ نے اس سطح کي بصيرت کي مزيد وضاحت کرتے ہوئے فرمايا کہ توحيدي نقطہ نگاہ سے کائنات ايک منظم اور قانون سے مطابقت رکھنے والا مجموعہ ہے اور انساني زندگي کا ايک نصب العين اور مقصد ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے توحيدي نقطہ نگاہ سے زندگي کو ايک با مقصد و با معني مربوط سعي و کوشش سے تعبير کيا اور فرمايا کہ اس نقطہ نگاہ سے زندگي اور ہستي ميں مفہوم اور کشش پيدا ہوتي ہے اور ہر اقدام و کوشش پر اجر و ثواب الہي حاصل ہوتا ہے اسي لئے توحيدي نقطہ نگاہ ميں مايوسي، نااميدي اور اضطراب کا کوئي مفہوم و معني نہيں ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اس کے برخلاف مادي آئيڈيالوجي کو انساني زندگي ميں اساسي اور راہنما اہداف سے محروم قرار ديا اور فرمايا کہ ہستي کے بارے ميں يہ نقطہ نگاہ شخصي مفادات اور اغراض و مقاصد تک محدود رہتا ہے اور يہ اغراض و مقاصد حاصل نہ کر پانے والے افراد مايوسي اور نااميدي کا شکار ہو جاتے ہيں?

آپ نے مادي اور غير مادي معرفت کے بنيادي فرق پر توجہ اور تدبر کو بصيرت کے ستونوں کي تعمير اور تقويت کا باعث قرار ديا اور فرمايا کہ اپني فکر و نظر ميں اس قسم کي بصيرت کا اہتمام کرنا چاہئے تاکہ فکر و عمل دونوں کي سطح پر دائمي کاميابي اور استحکام سے ہمکنار ہو سکيں?

قائد انقلاب اسلامي نے گوناگوں واقعات و حوادث کے لئے ايک اور سطح کي بصيرت کي ضرورت پر زور ديا اور نہج البلاغہ کے مختلف خطبوں کي روشني ميں بصيرت کي اس قسم کے مختلف پہلوؤں کو بيان کيا?
آپ نے فرمايا کہ امير المومنين عليہ السلام کي زبان ميں بصيرت کا مطلب حوادث و واقعات کا صحيح اور دقيق مشاہدہ، ان کے بارے ميں تدبر و تفکر اور مسائل کو پوري طرح پرکھنا ہے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے بالکل واضح حقائق کو نظر انداز کر دئے جانے کو انسان کي لغزش قرار ديا اور فرمايا کہ ہميں چاہئے کہ آنکھيں کھلي رکھيں اور واقعات کو سرسري طور پر نہ ديکھيں بلکہ تفکر و تدبر اور مسائل کے تجزئے کے ذريعے بصيرت حاصل کريں?

قائد انقلاب اسلامي نے جنگ صفين ميں امير المومنين عليہ السلام کے بعض اصحاب کے فريب کھا جانے کے واقعے کو تاريخ ميں بے بصيرتي کي نماياں مثال قرار ديا اور فرمايا کہ جب معاويہ کے لشکر نے لوگوں کو ورغلا دينے والا قدم اٹھاتے ہوئے امام اور اسلامي حاکم کے سامنے نيزے پر قرآن بلند کر دئے تو بعض افراد نے روشن اور عياں حقيقت سے بھي آنکھيں بند کر ليں اور زميني حقائق کو نظر انداز کر ديا?

قائد انقلاب اسلامي نے گزشتہ سال کے پرشکوہ صدارتي انتخابات کے بعد پيش آنے والے واقعات ميں بعض افراد کي بے بصيرتي کي جانب اشارہ کيا اور فرمايا کہ کچھ لوگوں نے بے بصيرتي اور غلط سوچ کي بنا پر بد عنواني کا دعوي کيا تو فطري بات يہ تھي کہ بد عنواني کا دعوي کرنے والے اس کا ثبوت پيش کرتے اور دلائل کي بنياد پر قانوني طريقے سے اپني شکايت سامنے رکھتے تاکہ اس کا جائزہ ليا جاتا اور حقيقت سامنے آ جاتي ليکن بد عنواني کے دعوے کرنے والوں نے يہ معينہ قانوني راستہ نہيں اختيار کيا?

آپ نے فرمايا کہ اس وقت ہم نے شکايت درج کرانے کي مدت ميں بھي توسيع کي اور کہا گيا کہ اعتراض کرنے والے اميدواروں کے نمائندوں کے سامنے ووٹوں کي دوبارہ گنتي کي جائے گي ليکن انہوں نے اس قانوني راستے کو بھي قبول نہيں کيا جس سے يہ بات کھل کر سامنے آ گئي کہ وہ قانون سے سرکشي کر رہے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ بصيرت حاصل کرنا دشوار نہيں ہے، سب اس تک رسائي حاصل کر سکتے ہيں، مثال کے طور پر اگر ايک قانوني راستہ موجود ہے ليکن کوئي اس راستے سے منحرف ہوکر ايسے کام انجام دے جس سے ملک و قوم اور قومي مفادات کو نقصان پہنچے تو فطري سي بات ہے کہ ہر منصفانہ اور غير جانبدارانہ نظر اور فيصلے کے مطابق يہ شخص قابل مذمت ہے?

آپ نے غفلت کو بے بصيرتي کي اہم وجہ قرار ديا اور فرمايا کہ کبھي کبھي انسان اہم ترين مسائل ميں بھي غفلت کا شکار ہو جاتا ہے اور يہ لغزش کوئي گناہ نہيں ہے ليکن اگر يہ چيز معمول بن جائے تو بے بصيرتي کہلاتي ہے جو ناقابل قبول ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس وقت ملک کي سياسي فضا کو غبار آلود کرنا دشمن کا سب سے اہم حربہ ہے، آپ نے فرمايا کہ سامراجي محاذ جديد تشہيراتي حربوں اور طريقوں سے ملک کي حالت کو دگرگوں ظاہر کرنے کي کوشش کر رہا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس انتہائي حساس موقعے پر نوجوانوں کا فريضہ بہت سنگين ہے کيونکہ اس غبار آلود فضا ميں انہيں حقيقت کا تعين بھي کرنا ہے اور اپنے ارد گرد کے افراد کو بصيرت سے آراستہ بھي کرنا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے افراد کو گمراہ اور فضا کو غبار آلود کرنے کے لئے حق و باطل ميں خلط ملط کرنے سميت دشمن کي متعدد پيچيدہ تشہيراتي روشوں کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ ملک کے اندر بھي بعض لوگ دانستہ يا نادانستہ طور پر دشمن کے پروپيگنڈے کو دہراتے اور اسے دوسروں تک منتقل کرتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے اسي ضمن ميں يہ سوال اٹھايا کہ بعض اوقات بصيرت اور سوجھ بوجھ سے کام لينے کے باوجود بھي لوگوں کي غلطياں کيوں جاري رہتي ہيں؟ اس کے جواب ميں آپ نے بصيرت کو لازمي ليکن غير کافي شرط قرار ديا اور فرمايا کہ بعض افراد حقيقت سے آگاہ تو ہوتے ہيں ليکن اسے بيان کرنے اور حق کے دفاع کا عزم نہيں کر پاتے اور ان افراد ميں عزم و ارادے کے فقدان کي بھي کچھ وجوہات ہيں? آپ نے راحت طلبي، ہوائے نفس، ذاتي مفادات اور ضد کو ايسے عوامل سے تعبير کيا جو ان افراد کو حق کے دفاع سے روک ديتے ہيں?

آپ نے فرمايا کہ يہ افراد حق کا دفاع نہ کرکے دشمن کي مدد کرتے ہيں، بعض افراد جو اسلامي انقلاب کے راستے سے ہٹ کر انقلاب مخالف عناصر کي خدمت کر رہے ہيں، کسي زمانے ميں بڑے سخت انقلابي ہوا کرتے تھے ليکن بعض وجوہات کي بنا پر موجودہ انجام کو پہنچ گئے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے ان افراد کے نظريات ميں ايک سو اسي درجے کي تبديلي کي وجہ بيان کرتے ہوئے فرمايا کہ پروردگار سے غفلت اور فرائض سے بے اعتنائي انسان کو اسي طرح کي سنگين مشکلات اور دگرگوں حالت کا شکار بنا ديتي ہے? آپ نے يہ بھي فرمايا کہ غفلت اور عمدي عناد کے درميان فرق رکھنے کي ضرورت ہے اور گزشتہ سال کے بلوؤں ميں بعض افراد يہ سمجھے بغير کہ يہ تختہ پلٹ دينے کي سازش ہے اس ہنگامے ميں کود پڑے?

قائد انقلاب اسلامي نے نوجوانوں کو بصيرت، ہوشياري اور بيداري کي بار بار سفارش کرتے ہوئے فرمايا کہ دشمن کي پيچيدہ سازشوں کو پہچاننا اور ان کے دلکش ظواہر سے محتاط رہنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں نوجوانوں سے اپني ملاقات کو حوصلہ بخش اور اميد افزا قرار ديا اور فرمايا کہ کسي بھي ميدان ميں نوجوان کي موجودگي نوجواني کے جذبات، جوش و خروش اور مخصوص طرز فکر کي بنا پر اپنے اثرات مرتب کرتي ہے? اسي لئے ملک کا عام ماحول جس ميں نوجوانوں کي اکثريت ہے عزم و ارادے اور جذبہ و دانش سے سرشار نظر آتا ہے?

آپ نے اسلامي انقلاب کي تحريک اور اس کي فتح و کامراني ميں نوجوانوں بالخصوص قم کے نوجوانوں کے کردار کي ياددہاني کراتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي تحريک اور اسلامي انقلاب کے مختلف مراحل ميں قم کے نوجوان ہميشہ پيش پيش رہے اور الہي امتحانات پر پورے اترے?

آپ نے اسلامي انقلاب کي فتح کے ابتدائي برسوں ميں دشمن کي سازشوں کے مقابلے ميں قم کے نوجوانوں کي فيصلہ کن کارکردگي کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ دشمن محاذ نے ايراني ماہرين کي مدد سے تيار کي گئي ايک پيچيدہ سازش کے ذريعے قم کو انقلاب مخالف شہر ميں تبديل کر دينے کي کوشش کي ليکن قم کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے صحيح تجزئے اور تبريز کے عوام کے شجاعانہ اقدام کے باعث يہ سازش ناکام ہو گئي?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ دشمن نے امام (خميني رحمت اللہ عليہ) کي رحلت کے بعد ايک بار پھر قم ميں اسي سازش کو دہرايا ليکن اس بار بھي قمي نوجوانوں کي ہوشياري کي وجہ سے اسے ناکامي ملي?

قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں مغربي دنيا کي تين صديوں کي پاليسيوں کے نتيجے ميں انساني معاشرے پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ جو لوگ ايک زمانے ميں ہيومنزم، لبرلزم اور ڈيموکريسي کے نظريات پيش کرکے انسان کو طمانيت اور چين و سکون فراہم کرنے کي کوشش ميں تھے، سائنس و ٹکنالوجي تک رسائي سے حاصل ہونے والي طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے ايسے جرائم کے مرتکب ہوئے اور مرتکب ہو رہے ہيں کہ تاريخ ميں ان کي مثال شاذ و نادر ہي ملتي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے مختلف ملکوں ميں بغاوتوں کي منصوبہ بندي اور عراق، افغانستان اور ديگر ملکوں ميں انتہائي سرد مہري سے انسانوں کے قتل عام کو الہي افکار اور روحانيت سے مغربي دنيا کي دوري کا نتيجہ قرار ديا اور فرمايا کہ يہ حقائق اور جرائم بتاتے ہيں کہ مغربي تسلط پسند طافتيں انسانيت کي دشمن ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے ملت ايران کي تحريک کو مغرب کي تين صديوں پر محيط منحرف تحريک کے برخلاف قرار ديا اور فرمايا کہ جو نوجوان پاکيزہ جذبے کے ساتھ علم حاصل کرتے ہيں اور اپنے منصوبوں اور اقدامات ميں اپني قوم اور پوري انسانيت کي فلاح و بہبود کو ہدف بناتے ہيں وہ اسلام اور انقلاب کے تمام اہداف کي تکميل تک اپني پيش قدمي جاري رکھيں گے?

آپ نے گزشتہ تيس برسوں ميں ملت ايران کو حاصل ہونے والي کاميابيوں کي پوري طرح تکميل کو ايران کے نوجوانوں کا تاريخي فريضہ قرار ديا اور فرمايا کہ ملک کا حال اور مستبقل نوجوانوں کا ہے اور انہيں چاہئے کہ مختلف سطح پر ملک کا نظم و نسق چلانے کے لئے خود کو آمادہ کريں?

اس اجتماع ميں قائد انقلاب اسلامي کي تقرير سے قبل متعدد دانشوروں اور مفکرين نے مختلف علمي، سياسي، سماجي، ثقافتي اور ديگر موضوعات کے بارے ميں اپني تجاويز پيش کيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬