27 October 2010 - 18:55
News ID: 2011
فونت
آيت الله مکارم شيرازي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے معاشرے ميں بے بنياد و بے اساس افواہ پھيلانے کو حرام جانا ہے اور بعض افرد جو افواہ پھيلاتے ہيں ان پر تنقيد کرتے ہوئے کہا : اميد کي جاتي ہے کہ ھم سب لوگ دشمن کے چنگل ميں نہ پھسيں اور ان کے ا?لہ کار نہ بننے پائيں ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي مرجع تقليد نے مسجد اعظم قم ايران ميں طلاب و علماء کے درميان اپنے فقہ کے درس خارج ميں اخلاقي آداب معاشرت کے موضوع کو جاري رکھتے ہوئے امام صادق عليہ السلام سے منقول ايک حديث کو بيان کرتے ہوئے کہا : جو شخص بھي ايک مسلمان کے سلسلہ ميں جو سنا اور ديکھا اسے نقل کرے تو اس کے لئے ايک دردناک عذاب ہے ?

انہوں نے اظہار کيا : ا?ج کے معاشرے ميں جو مسائل قابل ديد ہے ان ميں سے ايک مسئلہ يہي ہے جس کے ذريعہ لوگ اپنے حريف کو ذھني فشار ميں مبتلي کرتے ہيں، يہ اپنے مقابل کو شکست دينے کے لئے اس طرح کي رواني جنگ شروع کرتے ہيں تا کہ مد مقابل اپني ذھني صلاحيت کھو دے اور ان سے مقابلہ نہ کر سکے ?

حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے افواہ پھيلانے والوں کي مذمت ميں ا?يات و روايات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے زمانہ ميں منافقين پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے ايک بيوي کے سلسلہ ميں افواہيں پھيلائي تھي کہ اسي وقت قرآن مجيد کي ايک ا?يت کا نزول ہوا اور تقريبا بيس ا?يات ان سلسلہ ميں بيان کرتي ہے اور وہ لوگ جو نہ جانتے ہوئے اس افواہ کے راہ پر تھے ان کي مذمت کي گئي ہے ? 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬