31 October 2010 - 12:20
News ID: 2022
فونت
عراق ميں نئي حکومت کي تشکيل کے بعد ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ شيخ الازهر مصر مراجع کرام نجف اور خاص کر آيت الله سيد علي سيستاني سے ملاقات اور گفت و گو کي غرض سے عراق کے لئے عنقريب سفر کرينگے ?
شيخ الازهر مصر آيت الله سيستاني سے ملاقات کرينگے

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹ کے مطابق کويت کے اخبار الجريده نے خبر دي ہے کہ شيخ الازهر مصر ڈاکٹر احمد الطيب عراق ميں جديد حکومت کے تشکيل ہونے کے بعد اس ملک کے لئے سفر کرينگے تا کہ نجف اور عراق کے مراجع کرام خاص کر حضرت آيت الله سيد علي سيستاني سے ملاقات اور گفت و گو کرسکيں ?

اس اخبار ميں بيان کيا گيا ہے : شيخ الازهر مصر ڈاکٹر احمد الطيب عراق ميں حتمي جديد حکومت تشکيل ہونے کے بعد عراق کے لئے سفر کرينگے اور اس ملک کے شيعہ اور سني علماء سے ملاقات کرينگے اور شھر نجف اشرف ميں اس شھر کے مراجع کرام اور خاص کر آيت الله سيستاني سے دنيا کي سب سے بڑي اسلامي مذاہب يعني شيعہ اور سني کے درميان ا?پسي ميل و اتحاد کے طريقوں پر اظہار نظر کرينگے اور اسي طرح ايک بڑے کانفرنس کے انعقاد کي تياري کے لئے ان دو مذھب کے علماء سے ملاقات اور گفت و گو کرينگے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬