06 November 2010 - 16:45
News ID: 2050
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ سوشل ڈيموکريٹ اور جرمن گرين پارٹي ان دو پارٹي نے اس ملک ميں دين اسلام کو حکومتي طور پر منظور کرنے کي اپيل کي ہے ?
جرمن کي تنظيم نے دين اسلام کو حکومتي منظوري کي درخواست کي ہے

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹ کے مطابق جرمن سوشل ڈيموکريٹ پارٹي کے ممبر ويٹرويفل شپيونز اس سلسلہ ميں بيان کرتے ہيں : دين اسلام کي حکومتي منظوري يعني جرمني ميں مقيم چاليس لاکھ مسلمانوں کي حکومتي منظوري ہے کہ اس کو انجام پانا چاہيئے اور يہ اس ملک کي ضرورتوں ميں سے ہے ?

انہوں نے وضاحت کي : مناسب ماحول پيدا کرنے کے لئے اسلامي تنظيم سے گفتگو کي جائے اور مناسب قدم بڑھايا جائے ?

جرمن گرين پارٹي کے ممبر محمد کليش نے بھي کہا : کسي بھي بحث و تنازعہ کے بغير اس ميں کوئي شک نہي کہ اسلام جرمني معاشرے کا ايک جز ہے اور اس کي حکومتي منظوري سے معاشرے ميں ايک عظيم اثر رو نما ہوگي ?

انہوں نے وضاحت کي : اسلام کو دين کے عنوان سے منظور کرنے اور اس کو تمام اديان کے برابر کا درجہ دينے سے مسلمانوں کے درميان اچھا احساس پيدا ہوگا ?

اس وقت کے حالات کے سلسلہ ميں بعض ماھرين کا اعتقاد يہ ہے کہ جرمني تنظيميں انتخابات کے زمانہ ميں مسلمانوں کي ھمدردي ظاھر کرتے ہيں اور مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ايسا قدم اٹھاتے ہيں اور يہ پارٹي کاميابي کے بعد اپنے کئے ہوئے وعدہ بھول جاتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬