02 September 2009 - 23:03
News ID: 212
فونت
آیت الله سبحانی :
رسا نیوز ایجناسی - آیت الله سبحانی نے فرمایا : اگر خدا پر ایمان رکھتے ہیں تو پھر یہ انسان کا قتل ، ھوس ، لالچ اور یہ سب گناہیں انجام نہی پاتی کیونکہ خداوند عالم ہر چیز سے با خبر ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے رپورٹوں کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی مراجع تقلید عظام سورہ حدید کی تفسیری جلسہ میں روزہ دار کے درمیان بیان کرتے ہوئے کہا : تمام عالم ( دنیا ) فقیر(محتاج ) ہے خدا کے سامنے یعنی ھر شئی کے وجود کا انحصار خدا پر ہے اسی لئے کہا گیا ہے جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا گویا اس نے اپنے رب کی شناخت حاصل کر لی ۔

انہوں نے فرمایا : موجودات کا ذاتا فقیر ہونا تسبیح میں دھاگے کی طرح ہے جو کہ ھمیشہ تسبیح کے دانے کے ساتھ ہوتا ہے اور اسی حالت میں آزاد بھی ہے ۔
 
آیت الله سبحانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : بشر سے جو بھی گناہیں سر زد ہوتی ہیں اس کا اصل ریشہ خدا وند عالم کے علم اور اس کے بصیرت سے ہماری غفلت کی بنا پر ہے ۔ اگر خدا پر ایمان رکھتے ہیں تو پھر یہ انسان کا قتل ، ھوس ، لالچ اور یہ سب گناہیں انجام نہی پاتی کیونکہ خداوند عالم ہر چیز سے با خبر ہے ۔ درخت کا کوئی بھی پتہ نہی گرتا ہے جب تک کہ اس کا علم خدا کو نہ ہو ، خدا ہر چیز سے با خبر ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : آپ کے تمام اعمال قیامت کے روز پیش کئے جائینگے ، کیونکہ خدا وند عالم قرآن میں ارشاد فرماتا ہے تمہارے اعمال خدا کی طرف پلٹا دیا جائیگا ۔

فقه اور اصول کے استاد نے تمام چیزوں پر خدا کی بصیرت کے سلسلہ میں بیان کیا : تمہارے تمام اعمال خدا وند عالم کے سامنے ہے اور کوئی بھی چیز اس سے چھپی نہی ہے کیونکہ خدا وند عالم قرآن میں فرماتا ہے کہ وہ تمام چیزوں پر بصیر ہے 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬