04 September 2009 - 14:55
News ID: 223
فونت
فرانس:
رسا نیوز ایجنسی - ایسٹرن فرانس میں ایک مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس پر نسلی نعرے لکھے گئے اور سور کا گوشت ڈال دیا گیا.
فرانس میں مسجد کی بے حرمتی، نسلی نعرے لکھے گئے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹرز کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت تول کی مسجد میں پیش آیا.

 مسجد کی عمارت پر سپرے سے نازی نشانات بنانے کے علاوہ ”فرانس فرانسیسیوں کے لئے، نازی یہاں ہیں اور میرے سور کو مت چھوؤ“ کے نعرے لکھے گئے.

پراسیکیوٹر ریمنڈ مورے نے رائٹر کو بتایا کہ یہ ناقابل قبول غنڈہ گردی ہے جس کا مقصد نسلی منافرت پر اکسانا ہے? سور کا سر اور دوسرے اجزا مسجد کے دروازے کھڑکیوں پر لٹکائے گئے.

 دو نوجوانوں کوجن کی عمریں بیس کی دہائی میں ہیں گرفتار کر لیا گیا ہے? مقامی مسلمانوں نے اس واقعہ پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کیا ہے .

مقامی مسلمان ایسوسی ایشن کے سربراہ نور الدین حمزہ نے کہا کہ یہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے، مذہبی مقامات کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬