01 January 2011 - 17:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 2241
فونت
آيت الله علوي گرگاني :
رسا نيوز ايجنسي ـ آيت الله علوي گرگاني نے اس تاکيد کے ساتھ کہ سب لوگوں کو رهبر کا مطيع ہونا چاہيئے ، ولايت فقيہ کي پاليسي اور اسلامي حکومت کي حفاظت کو بہت قيمتي جانا ہے ?
آيت الله علوي گرگاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آيت الله سيد محمد علي علوي گرگاني جمہوريہ اسلامي ايران ميں حوزہ علميہ قم کے مشہور و معروف استاد نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامي کے اھل کار و سرباہ سے ملاقات ميں حاضرين جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے نصيحت ميں کہا : ا?پ لوگوں کا تمام ھم و غم اسلامي انقلاب اور ديني ارزش و اھميت کي حفاظت ہو ?

انہوں نے بيان کيا : ا?پ لوگ اپني ذاتي و سماجي ذمہ داري ميں خدا اور امام زمانہ (عج) کي رضايت حاصل کريں اور اسلامي حکومت کے فروغ کي طرف توجہ ديں اور ھميشہ اس راستہ پہ قدم بڑھائيں ?
حوزہ علميہ قم کے اس مشہور استاد نے اس تاکيد کے ساتھ کہ ھم سب لوگ رھبر اور مراجع تقليد کے حکم کے مطيع و فرماں بردار رہيں وضاحت کي : اسلامي حکومت کي حفاظت اور ولايت فقيہ کي محافظت و مراقبت کي بہت ارزش و عظمت ہے ?

آيت الله علوي گرگاني نے اسلامي حکومت اور ولايت فقيہ کے مقام کي طرف اشارہ کرتے ہوئے و ضاحت کي : ھم سب لوگوں کو اس عظيم نعمت کي اھميت جانني چاہيئے اور اپني ذمہ داري کو انجام دينے ميں اور اس کي حفاظت ميں کمي نہي کرني چاہيئے ?

انہوں نے بيان کيا : انقلاب و دين کے دشمن نقصان پہوچانے کے لئے ھميشہ موقع کي تلاش ميں ہيں اگر ھم لوگ احتياط و بصيرت سے کام ليں اور دشمن کي سازش کے جال ميں گرفتار نہ ہوں تو اچھي طرح اپني ذمہ داريوں پر عمل کر سکتے ہيں ?

آيت الله علوي گرگاني نے اپني تقرير ميں ايک روايت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے الھي تقوي کو دنيا اور ا?خرت ميں انسان کي کاميابي کا راز جانا ہے اور بيان کيا : تقوي الھي سبب ہوتا ہے کہ انسان ھر حالت ميں خدا کي طرف توجہ دے اور اس کے حکم کي اطاعت کرے اور حرام سے پرھيز کرے ?

انہوں نے کہا : انسان کو جاننا چاہيئے کہ اس کے تمام چھوٹے اور بڑے اعمال لکھ دئے جاتے ہيں اور خداوند ھر لمحہ اور ھر لحظہ ديکھ رہا ہے اور اس کے اعمال کا گواہ بھي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬