04 January 2011 - 16:33
News ID: 2253
فونت
مسلم علماء بين الاقوامي يونين کے سربراہ :
رسا نيوزايجنسي - مسلم علماء بين الاقوامي يونين کے سربراہ نے کہا کہ اسکندريہ مصر ميں ہونے والے بمب بلاسٹ ميں بيگانوں کے ہاتھ ہے ?
شيخ يوسف قرضاوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مسلم علماء بين الاقوامي يونين کے سربراہ ، شيخ يوسف قرضاوي نے اپنے ايک بيانيہ ميں اسکندريہ مصرکے ايک چرچ ميں ہونے والے بمب بلاسٹ کي شديد مذمت کي ?

اس بيانيہ ميں ايا ہے : اس جنايت کے انجام دينے والوں کو فقط خوں خوار اور جنايت کار ہي کہا جاسکتا ہے کيوں اسلام بشريت کا احترام کرتا اور کسي بھي حالت ميں کسي کے قتل کو جائز نہي جانتا خصوصا اگر يہ قتل عام اس جگہ کيا جائے جہاں عبادت گاہ ہو اور لوگ مذھبي پروگرام کي انجام دھي کے لئے حاضر ہوئے ہوں ?

انہوں نے مزيد کہا : قران کريم نے قتل وخوں ريزي کو کفر وشرک کے بعد بزرگ ترين جنايت جانا ہے اور اسکندريہ مصر کے چرچ ميں نجام پائي جنايت اسلامي تعليمات کے موزوں نہي اور ھم مسلم علماء بين الاقوامي يونين کے حوالے سے عالم اسلام کے علماء کي نمائندگي ميں اس اقدام سے بيزاري کا اعلان کرتے ہيں ?

شيخ قرضاوي نے مزيد کہا : اسلام نے دسروں سے جنگ کي صورت ميں بھي مخصوص احکامات صادرت کئے ہيں اور اسلام نہتھے افراد ، عورتوں اور بچے حتي بوڑھوں کے قتل عام کا مخالف ہے مگر افسوس ھم اج شاھد ہيں کہ کچھ نادان افراد عبادت خدا ميں مشغول بندوں کو بڑي اساني کے ساتھ تہے تيغ کرديتے ہيں ?

مسلم علماء بين الاقوامي يونين کے سربراہ نے اس جنايت ميں بيگانوں کے ہاتھ ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس حادثے ميں مصرکے لوگ اور مسلمانوں کے شريک ہونے کا انديشہ بہت کم ہے ايسا محسوس ہورہا ہے کچھ بيگانہ افراد نے فتنے کي اگ بھڑکانے کے مقصد سے اسے انجام ديا ہے ?

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کي شب قدسين چرچ اسکندريہ مصر کے سامنے موجود ايک ٹيکسي ميں فٹ کيا ہوا بمب بلاسٹ کرگيا جس سے 21 ادمي کي موت ہوگئي اور کچھ لوگ زخمي ہوئے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬